کویت: صباح خالد الصباح کی سربراہی میں نئی حکومت کا تقرر

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 17th December 2019, 6:19 PM | خلیجی خبریں |

دبئی 17دسمبر (آئی  این ایس انڈیا) کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق ایک نئے آرڈیننس کے ذریعے ملک میں نئی حکومت کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت کے سربراہ صباح خالد الصباح ہوں گے۔کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے نئی حکومت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگوں کے سامنے بالخصوص اس اہم مرحلے پر وطن اور ہم وطنوں کے حوالے سے بڑی ذمے داریاں ہیں، آپ لوگوں پر آئین، قانون اور نظام کا احترام اور سرکاری مال کا تحفظ لازم ہے۔کونا نے نئی حکومتی تشکیل میں وزراء کے نام بھی بتائے ہیں۔ ان میں شیخ احمد المنصور احمد الصباح وزیراعظم کے نائب اور وزیر دفاع ہوں گے، شیخ احمد الناصر المحمد الصباح وزیراعظم کے نائب اور وزیر خارجہ، انس الصالح وزیراعظم کے نائب اور قائم مقام وزیر داخلہ اور وزیر مملکت برائے کابینہ امور، مریم العقیل وزیر مالیات،غدیر اسیری وزیر برائے سماجی امور، رنا الفارس پبلک ورکس کی وزیر اور وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ، شیخ باسل الصباح وزیر صحت، خالد الفاضل تیل، بجلی اور پانی کے وزیر، خالد الروضان وزیر تجارت و صنعت اور سعود الحربی تعلیم اور اعلی تعلیم کے وزیر ہوں گے۔کویت کے امیر نے 19 نومبر کو ایک شاہی فرمان کے ذریعے وزیر خارجہ شیخ صباح الخالد کو وزیراعظم کے منصب پر فائز کیا تھا۔اس سے دو روز قبل امیر کویت نے نگراں حکومت میں وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کو ان کے منصبوں سے سبکدوش کرنے کا فرمان جاری کیا تھا۔ امیر کویت نے جابر المبارک الحمد الصباح کو نئی حکومت تشکیل دینے کی ذمے داری سونپی مگر جابر المبارک نے بطور وزیراعظم اپنے تقرر سے معذرت کر لی تھی۔امیر کویت نے گذشتہ جمعرات کے روز حکومت کا استعفا منظور کر لیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...