کنداپور: پوسٹ مین  ہوگیا لاپتہ۔ندی میں بہہ جانے کا اندیشہ  

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th August 2019, 12:49 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور 15/اگست (ایس او نیوز)رابرٹ بنج نامی نوجوان جو پوسٹ مین کے فرائض انجام دے رہاتھا،اس کے بارے میں اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ  گنگولی کے قریب ناڈا گڈین انگڈی کی ایک ندی میں گرنے کے بعد بہہ گیا ہوگااور غرقابی کی وجہ سے شاید اس کی موت واقع ہوگئی ہے۔

 موصولہ رپورٹ کے مطابق رابرٹ گڈین انگڈی کی طرف اپنے اسکوٹر پر نکلا تھا۔ سفر کے دوران اس نے والٹر فرنانڈیز نامی ایک مقامی شخص کو اپنے ساتھ بٹھا لیا اور پھر اسے اپنے مقررہ مقام پر اتارنے کے بعد ڈاک پہنچانے کے لئے گڈے انگڈی کی طر ف آگے بڑھ گیا۔لیکن جب وہ بڑی دیر تک واپس نہیں لوٹا تو رابرٹ کے لئے تلاشی مہم شروع کی گئی، کیونکہ رابرٹ کا اسکوٹر ندی کے کنارے پارک کیا ہوا تھا اور اس کی چپلیں ندی میں تیرتی ہوئی پائی گئیں۔شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ندی کنارے پر واقع بہت ہی تنگ راستے پر شاید چھتری کے ساتھ پیدل جارہا تھااور برسات کے دوران تیز ہوا چلنے سے اس کا توازن بگڑ ا ہوگا جس کی جہ سے وہ ندی میں گر بہہ گیا ہوگا۔

اس سلسلے میں گنگولی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا  ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...