کنداپور : شمیوگہ کے رہنے والے شخص نے کی لاڈج میں خود کشی 

Source: S.O. News Service | Published on 22nd January 2023, 12:52 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور، 22 ؍ جنوری (ایس او نیوز) کنداپور کی ایک لاڈج میں شیموگہ کے رہنے والے شخص کی خود کشی کا معاملہ آیا ہے ۔ 
    
مہلوک شخص کا نام سنیل کمار (39 سال) ہے جو شیتّا ہلّی شیموگہ کا رہنے والا تھا ۔ وہ 17 جنوری کو ناڈا گوڈّینا گاڑی سالانہ تہوار میں شرکت کے لئے کنداپور آیا تھا  اور اس نے ایک لاڈج میں کمرہ کرایے پر لیا تھا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس نے 17 اور 20 جنوری کے درمیانی عرصہ میں انتہائی اقدام کرتے ہوئے اپنے کمرے میں خود کشی ہے ۔ جس کا کوئی واضح سبب ابھی معلوم نہیں ہوا ہے ۔
    
مہلوک کے بھائی ہیمنت کمار کی شکایت پر پولیس نے کنداپور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...