کنداپور: عوام میں خوف وہراس پھیلانے والے چیتے کو محکمہ جنگلاتی کے افسران نے پنجرے میں قید کرلیا

Source: S.O. News Service | Published on 7th October 2019, 1:26 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور7/اکتوبر (ایس او نیوز) کنداپور تعلقہ کے تھیکٹّے گرام پنچایت حدود میں وقتاً فوقتاً نظر آنے اور عوام کے اندر خوف وہراس پھیلانے والے چیتے کو محکمہ جنگلات کے افسران نے پنجرے میں قید کرلیا۔

بتایاجاتا ہے کہ تھیکٹے میں مالاڈی ہائر پرائمری اسکول کے اطراف میں موجود آم اور ببول(کیکر) کے درختوں کے جھنڈ میں یہ چیتا اکثر دکھائی دیتا تھا۔ خوفزدہ مقامی عوام نے محکمہ جنگلات سے اس چیتے کو پکڑنے اور عوام کو خوف سے راحت دلانے کی درخواست کی تھی۔اس کے بعد محکمہ جنگلات کے افسران نے اسکو ل سے قریبی علاقے میں ایک پنجرہ لگادیااورگزشتہ ایک مہینے سے چیتے کا انتظار کرتے رہے۔بالآخر6اکتوبر کو ایک دس سال عمر کانَر چیتااس پنجرے میں قید ہوگیا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی محکمہ جنگلات کے افسران نے اسی علاقے میں ایسا پنجرہ لگاکر ایک چیتے کو پکڑ لیاتھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...