کمٹہ: شکاری خود شکار ہوگیا: کتے کو کھانے کے چکر میں، چیتا گرگیا کنویں میں!

Source: S.O. News Service | Published on 31st January 2020, 8:07 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ 31/جنوری (ایس او نیوز) کتے کا شکار کرنے کے لئے نکلا ہوا ایک چیتا شکار تو کرنہیں پایا مگر پاس کے کنویں گر کر خود ہی مصیبت کا شکار ہوگیا جسیے محکمہ جنگلات کے افسران نے بعد میں بچالیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق کمٹہ تعلقہ کے برگی میں یہ واقعہ پیش آیا جب بہت تیزرفتاری سے کتے کا پیچھا کرنے والا چیتا توازن بگڑ جانے کی وجہ سے وسنت شیوا نائک کے گھر کے احاطے میں موجود کنویں میں گر گیا۔چیتا کنویں سے نکلنے کی کوشش میں جب غرانے لگا تو گھر والوں کو اس بات کاپتہ چلااور انہوں نے فوری طور پر محکمہ جنگلات کے افسران کو اس بات کی اطلاع دی۔

کنویں میں چیتا گرنے کی خبر عام ہوتے ہی اس کا نظارہ کرنے کے لئے گاؤں والوں کاہجوم لگ گیا۔پھر محکمہ جنگلات کی ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر کنویں میں پھنسے ہوئے چیتے کو باہر نکال لیا اور اسے جنگل میں چھوڑنے کے لئے لے گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...