گوکرن: 10لاکھ روپئے مالیت کا گانجہ سپلائی کرنے والے تین ملزم گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 17th March 2023, 11:56 PM | ساحلی خبریں |

گوکرن:17؍ مارچ (ایس اؤ نیوز ) اوم بیچ روڈ کے بیلکان کراس کے قریب بائک کے ذریعے گانجہ سپلائی کرنے کےدوران پولس نے تین لوگوں کو گرفتار کرلیا اور اُن کے پاس موجود دس لاکھ روپئے مالیت کاگانجہ برآمد کرلیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق گرفتارشدگان کی شناخت بیلے ہتل کے تُلوسوہموگوڈا(46)، مولے کیری کے شری دھر امیش گوڈا(21) اور کوڈلے ساحل کے مکین نیپال سے تعلق رکھنے والے سنتا بہادر تمنگ عرف سریش نیپالی (35) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

پولس کے مطابق تلوسو گوڈا پر اس سے پہلے بھی گانجہ سپلائی کرنے اور گانجہ بیچنےکا کیس درج ہے اوروہ عدالت سے ضمانت پر باہر تھا۔ مگر اب وہ دوبارہ گرفتارہو گیاہے۔

کمٹہ تعلقہ کا گوکرن ایک طرف سیاحت کےلئے مشہورہےوہیں آج کل منشیات کے لین دین میں اضافہ ہونے سے عوام تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو : یکم اپریل سے تلپاڈی، گونڈمی اور ہیجماڈی ٹول گیٹ پر بڑھ گئی فیس کی شرح 

تلپاڈی، ہیجماڈی اور گونڈمی ٹول پلازہ پر گاڑیوں سے ٹول وصول کرنے والی ٹھیکیدار کمپنی نویُگ ٹول وے پرائیویٹ لمیٹیڈ نے اپنے جاری کردہ اعلان میں بتایا ہے کہ یکم اپریل سے ان تینوں ٹول پلازاس پر فیس کی شرح میں اضافہ عمل میں آئے گا ۔

منگلورو : قرضہ کے بوجھ سے پریشان کاروباری نے کی بیوی بچوں سمیت خود کشی 

شہر کی ایک لاڈج میں اپنی بیوی اور دو جڑواں بچیوں کے ساتھ اجتماعی خود کشی کرنے والے میسور کے کاروباری شخص دیویندرا کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ قرضہ کے بوجھ سے پریشان تھا اور بیوی بچوں کو سیروتفریح کے بہانے منگلورو میں لانے کے بعد انہیں زہریلا کھانا کھلا کر ہلاک کرتے ہوئے خود کو ...

دہلی جیل میں بند بھٹکل کے عبدالواحد سدی باپا کوعدالت نے رہا کرنے کا دیا حکم؛ پیر کو جیل سے آئیں گے باہر

بھٹکل کے عبدالواحد سدی باپاجن کو ممنوعہ دہشت گرد تنظیم انڈین مجاہدین کا ممبرہونے اور ملک میں 2007 کے بعد سے رونما ہونے والے بم دھماکوں کی سازش رچنے کے الزامات کے تحت گرفتارکیا گیا تھا، آج جمعہ کو پٹیالہ ہاوس کورٹ نے تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے رہاکرنے کا حکم دیا ہے۔