ایچ ڈی کماراسوامی کی طبیعت ناساز، بنگلورو کے اسپتال میں داخل، ڈاکٹرس کی سخت نگرانی میں ہو رہا علاج

Source: S.O. News Service | Published on 30th August 2023, 7:27 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،30/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی) کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور جے ڈی ایس (جنتا دل سیکولر) کے سینئر لیڈر ایچ ڈی کماراسوامی کو شدید بخار کی شکایت کے بعد 30 اگست کو بنگلورو کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ کماراسوامی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ کماراسوامی کے لیے گزشتہ ہفتہ بے انتہا مصروفیت والا ثابت ہوا۔ اس کی وجہ سے انھیں بخار اور تھکن کی شکایت ہوئی جس کے بعد انھیں اپولو اسپیشلٹی اسپتال، جئے نگر میں داخل کرایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال نے صبح 11 بجے ایچ ڈی کماراسوامی کا ہیلتھ بلیٹن جاری کیا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ فی الحال وہ ہیموڈائنامک طور سے مستحکم، بہتر اور ہم آہنگ ہیں، لیکن انھیں ڈاکٹرس کی سخت نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایچ ڈی کماراسوامی گزشتہ کچھ دنوں سے لگاتار میٹنگوں میں شامل ہو رہے تھے اور گزشتہ ہفتے انھوں نے اداکار سے لیڈر بنے اپنے بیٹے نکھل کماراسوامی کے لیے ایک فلم بنانے کا اعلان کیا تھا۔ ان سبھی مصروفیات کے درمیان ان کی صحت پر منفی اثر پڑا۔ اب وہ اسپتال میں ہیں اور ڈاکٹرس ان کی طبیعت کو مستحکم بتا رہے ہیں، حالانکہ پارٹی کارکنان اور فیملی کے اراکین فکرمند ہیں۔ ایسا اس لیے کیونکہ کماراسوامی کی پہلے ہی ہارٹ کی ایک بڑی سرجری ہو چکی ہے۔ ویسے ڈاکٹر نے یقین دلایا ہے کہ فکر کی کوئی بات نہیں ہے، کماراسوامی جلد ہی ٹھیک ہو جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی جی کیا اب بھی آپ خاموش رہیں گے؟ پرینکا گاندھی نے ریونّا سیکس اسکینڈل معاملہ پر پی ایم مودی سے کیا سوال

کرناٹک میں جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کے لیے اس وقت حالات انتہائی ناخوشگوار معلوم پڑ رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخاب کے درمیان ہاسن سے این ڈی اے امیدوار پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل معاملہ نے طول پکڑ لیا ہے اور اب جے ڈی ایس کے کئی لیڈران بھی ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ...

مرکزی حکومت کی ناکامیوں کو چھپانے جگہ جگہ جھوٹ بولا جارہا ہے، گلبرگہ میں وزیر اعلیٰ سدرامیا کا صحافتی کانفرنس  سے خطاب

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے دو دن قبل گلبرگہ کی ایک خانگی ہوٹل میں ایک صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ دس برسوں کے دوران وزیر اعظم نریند مودی نےبار بار جھوٹ بولتے ہوئے مارکیٹنک کی ہے ۔ وہ جھوٹ بولنے میں مصروف ہیں اور ماہر ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس کے خلاف ایک ...

سیکس اسکینڈل معاملہ: لوک سبھا انتخاب کے درمیان کرناٹک جے ڈی ایس میں زبردست اختلاف، ریونّا کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ

سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کے پوتے اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا کے جنسی اسکینڈل نے کرناٹک میں ہلچل مچا رکھی ہے۔ ملازمہ کی شکایت پر پولیس نے پرجول ریونّا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونّا کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ کانگریس نے اس واقعے کے خلاف زبردست احتجاج شروع کر دیا ...

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...