کاسرگوڈ : 3 منشیات فروش گرفتار ۔ 16 کلو گرام گانجہ دو موٹر کار ضبط

Source: S.O. News Service | Published on 15th January 2022, 12:44 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور 15/ جنوری (ایس او نیوز) پڑوسی ریاست کیرالہ کے  کاسرگوڈ میں  پولیس اور اینٹی نارکوٹکس سیل کی مشترکہ کارروائی کے بعد منشیات فروشی کے الزام میں 3 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے 16 کلو گرام گانجہ اور دو موٹر کاریں ضبط کی گئیں ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  سرحد سے لگے کونجاتھور منجیشور علاقہ میں پولس نے جب ایک کارکو  روک کر تلاشی کی  تو  اس میں سے 4  کلو گرام گانجہ برآمد ہوا ۔ اس معاملہ میں گرفتار ہوئے شخص کا نام یاسین عمران (33 سال) بتایا گیا ہے ۔ 

دوسری ضبطی آدور پولیس اسٹیشن کے حدود میں ہوئی ہے جہاں ایک کار میں 12 کلو گرام گانجہ سپلائی کیا جارہا تھا ۔ یہاں پر آدور پولیس اور نارکوٹکس سیل کے افسران نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے نام احمد کبیر (32 سال) اور عبدالرحمٰن صفوان (23 سال) بتائے گئے ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔