کاسرگوڈ : آن لائن منگوایا گیا کھانا کھانے سے طالبہ کی موت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th January 2023, 6:17 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور 8 / جنوری (ایس او نیوز) پڑوسی ریاست کیرالہ کے سرحدی ضلع  کاسرگوڈ کے مضافات میں واقع ہوٹل سے آن لائن کھانا منگوانا ایک فیمیلی کے لئے مہنگا پڑا کیونکہ غذا کھانے کی وجہ سے نوجوان طالبہ کی موت واقع ہوگئی ۔

    مہلوک طالبہ کی شناخت انجوشری (19 سال) کے طور پر کی گئی ہے جو کہ بی کام شعبہ میں زیر تعلیم تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ہوٹل سے آن لائن منگوایا گیا کھانا کھانے کے بعد انجوشری اور اس کی ماں اور بھائی سمیت گھر کے افراد بیمار ہوگئے جنہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ۔ انجوشری کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے بعد میں اسے منگلورو کے اسپتال میں منتقل کیا گیا مگر علاج کارگر نہیں ہوا اور اس نے سنیچر صبح اسپتال میں دم توڑ دیا ۔

     پتہ چلا ہے کہ انجوشری کے گھر کے دیگر افراد صحت یاب ہوگئے ۔ میلپرامبا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کیا ہے ۔ ریاستی وزیر صحت وینا جارج نے اس معاملہ کی مکمل تفتیش کرنے اور فوڈ سیفٹی کمشنر اور دوسرے ضلعی افسران سے ایمرجنسی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...