کاروار میں ’’وجئے جیوتی ‘‘ کا پرتپاک استقبال : 1971کی جنگ میں پاکستان کے خلاف حاصل فتح پر ملک بھر میں منایاجارہاہے جشن

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th September 2021, 7:45 PM | ساحلی خبریں |

کاروار: 18؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)1971کی جنگ میں پاکستان کے خلاف فتح حاصل ہوکر 50سال مکمل ہونے پر منائے جارہے جشن کی مناسبت سے ملک بھر میں چل رہی جیوتی یاترا جمعہ کو کاروار پہنچی ۔ کدمبا بحریہ اڈے پر جیوتی کو کرناٹکا بحریہ زون کے فلیگ کے آفیسر کمانڈنگ رئیر اڈمرل مہیش سنگھ نے استقبال کیا۔

اس موقع پر اخبارنویسوں سے بات کرتےہوئے اڈمرل مہیش سنگھ نے کہاکہ وجئے جیوتی کا استقبال کرنے کا موقع حاصل ہونا اپنی قسمت کی بات ہے، یہ یاترا  کاروار میں 24ستمبر تک رہے گی۔ اس دوران وجئے  جیوتی  کی یاترا  کاروار کے بحریہ اڈے کی کشتیوں اور کاروار کے مختلف اسکولوں میں  پہنچے گی۔ وجئے جیوتی 22ستمبر کو رویندرناتھ ٹیگور بیچ پر واقع آئی این ایس چاپل جنگی بحریہ میوزیم صحن پہنچے گی ۔ وہاں مرحوم میجر راگھوب رانے کےمجسمہ کو عزت بخشی جائے گی۔ اس پروگرام میں ان کی اہلیہ اور اولاد شریک ہونگے ۔ اس کے بعد وجئے جیوتی ملک کے دیگر شہروں کا رخ کرنے کی جانکاری دی ۔

وجئے جیوتی کوسلامی :کدمبا بحریہ اڈے کے بینگا گیٹ کے ذریعے وجئے جیوتی داخل ہوتے ہی بحریہ کے افسران نے سلامی دی ۔ جیوتی کو پریڈ سے لاتے ہوئے جنگی نشان ’وجئے چوک ‘ پر رئیر اڈمرل مہیش سنگھ کو منتقل کی گئی ۔ انہوں نے وجئے جیوتی کو نصب کرنے کے بعد سلامی دی ۔ اس کے بعد وجئے جیوتی کو آئی این ایس وکرمادتیہ روانہ کی گئی ۔

اس موقع پر رئیر اڈمرل مہیش سنگھ نے کہاکہ 1971کی پاکستان کے خلاف ہوئی جنگ میں  بنگلہ دیش کو آزادی دلانے میں ہندوستانی بحریہ فوج کا بہت اہم کردار تھا۔  مشرقی پاکستان کہلانے والے آج بنگلہ دیش سےپاکستانی فوجی دستوں کو بھارتی فوجی دستوں نے نکال باہر کیاتھا۔ اس جنگ میں بھارتی بحریہ کے مختلف جہازوں اور ہتھیاروں کا استعمال ہواتھا۔ بحریہ کے ہزاروں کمانڈوز،آب دوز ماہرین نےشرکت کی تھی ۔ بنگلہ دیش کی مکتی باہنی کے سپاہیوں نے بھرپور تعاون کیاتھا۔ اس طرح مشرقی پاکستان کو علاحدہ کرکے بنگلہ دیش کو آزادی دلائی گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...