وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا دو روزہ کاروار دورہ : ملکی سطح پر تیار کردہ آب دوز میں سمندری سفر ؛ساحلی پٹی کو مضبوط ومستحکم کیاجائے گا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th May 2022, 12:15 AM | ساحلی خبریں |

کاروار :27؍مئی  (ایس اؤ نیوز) ملک کی ساحل پٹی پر امن و شانتی اور خیر سگالی کو مزید استحکام دینے میں بھارتی بحریہ کو مضبوط کیا جا رہاہے۔ یہ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہے۔ کاروار کے دو روزہ دورے پر تشریف لائے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

وہ یہاں آئی این ایس کدمبا بحریہ اڈے پر اخبارنویسوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ملکی سطح پر تیار کردہ جنگی ہوائی جہاز  ’آئی این ایس وکرانت‘ رواں سال کے یوم ِ آزادی کے موقع پر بحریہ میں شامل کرنےکی تیاریاں جاری ہیں۔ اس کےساتھ ’آئی این ایس وکر مادتیا ‘ جہاز بھی ہے جس کے ساتھ ہی ملک کی ساحلی پٹی مزید مضبوط ہوگی۔

اس سے قبل وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آب دوز  ’آئی این ایس کھنڈیری ‘میں چارگھنٹے سمندری سفر کیا۔ صبح 30-9بجے آب دوز کے اندر چلے گئے تو دوپہر 30-1بجے بحریہ اڈے پر لوٹے ۔ اس سفر کے دوران انہوں نے سمندر کے اندر چلنے والی فوجی کارروائیوں اور ، بحریہ فوجیوں کے فرائض وغیرہ کا نظارہ کیا۔ ’آئی این ایس کھنڈیری ‘ کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ آب دوز بھارت میں  ممبئی کے مجگاوں بحریہ تعمیراتی یارڈ میں تیار کی گئی ہے۔ ڈیزل ، الکٹرک آب دوز حملہ کرنےکی قوت رکھتی ہے۔ ’کلوری ‘ نامی6 آب دوزوں میں یہ دوسری ہے۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ بحریہ فوج میں شامل کئے جانےو الے 41جہازوں میں سے 39جہاز بھار ت میں ہی تیار کئے  جارہے ہیں، ان میں سے دو آب دوزوں کو بحریہ میں شامل کرنےکی شروعات 2019میں میں نے ہی کی تھی ۔ اب کاروار میں اسی آب دوز میں سفر کرتےہوئے فوجی کاروائیوں کا نظارہ کرنا فخریہ لمحات تھے۔ اس سےپہلے وزیر دفاع نے کاروار کے بحریہ اڈے پر پراجکٹ سی برڈ کے دوسرے مرحلے کے طورپر جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ مکمل ہوئے کاموں اور جاری کاموں پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ جمعرات کی شام کاروار پہنچے وزیر دفاع نے بحریہ اڈے پر ہی رات گذاری اور جمعہ کی صبح بحریہ کے کامت بیچ پر یوگاکیا۔ اس موقع پر بحریہ فو ج کے اڈمرل آر ہری کمار، مغربی زون کے وائس اڈمرل اجیندر بہادر سنگھ ، کرناٹکا بحریہ زون کے فلاگ آفیسر کمانڈنگ اڈمرل اتول آنند موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔