کاروار: کونکنی کنڑا بورڈ تنازعہ؛ میونسپالٹی کمشنر پر اختیارات کا غلط استعمال کا الزام؛ کمشنرکے خلاف کیس درج کرنے کنڑا رکشھنا ویدیکے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st June 2022, 11:55 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:21؍ جون   (ایس اؤ نیوز) کاروار شہری میونسپالٹی کمشنر آر پی نائک نے کسی قرارداد کے بغیر ہی سڑک نشان دہی بورڈ پر دیوناگری رسم الخط میں ناموں کو تحریر کیا ہے۔ اسی لئے سب سے پہلے اس افسرکے خلاف قانونی کارروائی  کی جانی جائے، اس بات کا مطالبہ  پروین شٹی گروپ کے کرناٹکا رکشھنا ویدیکے کے ریاستی سکریٹری حنیف نے کیا۔

پرائیویٹ ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بات کرتےہوئے انہوں نےکہاکہ کرناٹک میں کونکنی زبان کے لئے کنڑارسم الخط ہی استعمال کی جاتی ہے۔کونکنی ساہتیہ اکیڈمی کے ممبر وسنت باندیکر نے کہا کہ کونکنی  متعلقہ ریاستوں کی زبان میں ہی لکھی جاتی ہے۔ چند دن قبل کاروار میونسپالٹی نے شہری حدود میں نصب کئے گئے بورڈ س پر کنڑا کے ساتھ کونکنی عوام کےلئے دیوناگری رسم الخط میں نام تحریر کئے گئےتھے۔ چونکہ کاروار ایک سرحدی علاقہ ہے  اگر یہاں دیوناگری رسم الخط کا استعمال کیاگیاتو آئندہ دنوں میں ایم ای ایس کےلئے ثبوت ہوگا۔ اسی لئے اس کی مخالفت کرتےہوئے دو بورڈس پر سیاہی پوتی گئی تھی۔ لیکن کونکنی منچ  نے نہ صرف اس کی مخالفت کی بلکہ راجیش نائک کے توسط سے انکولہ اور کمٹہ والوں کے خلاف پولس تھانے میں شکایت درج کی ہے۔ ہم نے کسی بھی  املاک کو نقصان نہیں پہنچایا ۔ منچ کی طرف سے جو احتجاج کیاگیا تھا اس میں گوا اور مہاراشٹرا سےتعلق رکھنے والے زیادہ تھے۔وسنت باندیکر نے مطالبہ کیا کہ اس ہنگامہ کی اہم وجہ بنے میونسپالٹی کے کمشنر آر پی نائک کے خلاف پولس تھانےمیں کیس درج  کیا جائے۔

 ویدیکے کی خاتون شاخ کی ضلعی صدر سجاتاگاؤنکر نے کہاکہ کرناٹک میں کنڑا ہی حاکمانہ زبان ہے ، کونکنی  کی کوئی تحریرنہیں ہے اسی لئے یہاں کونکنی کو کنڑا میں ہی لکھاجاتاہے اور یہی مناسب بھی ہے۔انہوں نے بھی معاملے کو لےکر تنازعہ پیدا کرنےو الے  میونسپالٹی کمشنر کے خلاف کارروائی کرنےکا حکو مت سےمطالبہ کیا۔ انہوں نے افسر پر کارروائی کے بجائے کنڑا جہد کاروں پر کیس درج کئےجانے پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ فوری طورپر کیس رد کیاجائے اور خاطیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

انکولہ کے تعلقہ صدر اُدئیے نائک نے کہاکہ کرناٹک میں ہرسال یکم نومبر کرناٹکا راجیہ اتسوا منایاجاتاہے تو اسی دن کونکنی منچ والے سیاہ دن مناتےہیں، ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنےکے بجائے کنڑا تنظیموں کے خلاف کیس درج کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ راجیش نائک نے اپنے مفاد کے لئے کنڑا تنظیم کا استعمال کیاتھا اسی لئے انہیں تنظیم سے نکالاگیا تھا ایسے ہی لوگ اب غنڈہ گردی کر رہے ہیں۔ معاملہ یہیں پر ختم نہیں ہوگا بلکہ ویدیکے کے ریاستی صدر بھی کاروار تشریف لارہے ہیں ۔ پریس کانفرنس میں یلاپور کے صدر نصرت شیخ ، کمٹہ کے صدر ناگراج شیٹھ، ضلع ایکٹنگ صدر سرسوتی گنگا وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...