اترکنڑا ضلع پنچایت کو 5.97کروڑروپئے کی امداد : آبادی اور جغرافیائی وسعت کے مطابق امداد کی منظوری کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th July 2019, 9:06 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:20؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) فورتھ فائنانس کمیشن کی سفارشات کے تحت سال 2019-2020کے لئے ضلع پنچایتوں کی امداد میں اضافہ کیاگیا ہے۔ جس کےمطابق ریاستی حکومت نے بیلگام ضلع کو 8کروڑرو پئے منظور ہوئے ہیں تو اترکنڑا ضلع کے لئے 5.74کروڑ روپئے کی امداد منظور کی ہے۔

جغرافیائی وسعت اور آبادی کےمطابق ضلع پنچایتوں کو امداد دی گئی ہے۔ اترکنڑا ضلع میں 10،51،701آبادی ہے تو اس کی جغرافیائی وسعت 990270.27ہیکڑ ہے۔ ریاستی کابینہ کی توثیق کے مطابق دیہی ترقی و پنچایت راج وزارت نے  اتر کنڑا ضلع کو سال 2019-2020کے لئے 5،74،47،412روپئے منظور کیا ہے۔ اسی اصول کے مطابق بیلگام کو 8کروڑروپئے کی امداد دی گئی ہے۔

فورتھ فائنانس کمیشن  کی طرف سے ریاستی حکومت کو سونپی گئی رپورٹ میں مقامی ضروریات کودھیان میں رکھتے ہوئے آسان اصولوں اور ضوابط کے ساتھ امداد منظور کرنےکی سفارش کی تھی ۔ وزارت دیہی ترقی اور  پنچایت راج نے سفارشات کے مطابق ضلع اور تعلقہ پنچایتوں کو معاشی  امداد فراہم کی ہے۔ فورتھ فائنانس کمیشن آبادی کو 90فی صد اور جغرافیائی وسعت کو 10فی صد امداد مہیا کرتی ہے۔ اسی طرح ہر تعلقہ پنچایت کو 2کروڑروپئے یکساں  تقسیم کرنےکا ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ سفارشات کے اصولوں کےمطابق ضلع پنچایت کو کم سے کم 4کروڑ روپیوں سے 8کروڑروپئے آبادی اور جغرافیائی وسعت کے مطابق تقسیم کئے جائیں گے ۔ جس کےنتیجےمیں ہر معاشی سال ضلع پنچایت کو کل 172.07کروڑروپئے اور تعلقہ پنچایت کو یکساں دو کروڑ روپئے کے مطابق کل 354کروڑ روپئے اور سال 2020-2021کے معاشی سال کے لئے 3کروڑ کے مطابق کل 531کروڑروپئے کی امداد منظور کرنےکا ریاستی حکومت نے فیصلہ کئے جانے کا وزارت کے جوائنٹ سکریٹری اور ڈائرکٹر ایس ایم ذالفقار اللہ نے جانکاری دی ۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...