کاروار: ’راک گارڈن‘ کے پاس سیاحوں کی کار وں سے رقم اورقیمتی سامان اڑالیا گیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th May 2019, 12:45 PM | ساحلی خبریں |

کاروار5/مئی (ایس او نیوز)شہر میں واقع ’راک گارڈن‘ کی سیر کے لئے آنے والے سیاحوں کی کاروں کا شیشہ توڑ کراس میں موجودنقد رقم اور قیمتی سامان اڑا لے جانے کی واردات جمعہ کے دن پیش آئی ہے۔

    بتایاجاتا ہے کہ شرپسندوں نے راک گارڈن کے باہر کھڑی کی گئی ایک اومنی اور انووا کارکے شیشے توڑکر چوری کی واردات انجام دی ہے۔اومنی کار میں گوا کی ایک فیملی سیر کے لئے آئی ہوئی تھی۔ چوروں نے کار میں موجود کپڑوں اور کچھ قیمتی اشیاء سے بھری بیگ ہی اڑالی ہے۔اس کے علاوہ ذرا دوری پر پارک کی گئی دوسری انووا کار کے شیشے توڑ کر چورایک لیڈیز بیگ اٹھا لے گئے ہیں جس کے اندر ہزاروں روپے نقد اور کچھ قیمتی چیزیں موجود ہونے کی بات کہی گئی ہے۔ اس واردات کی خبر ملنے پر ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے افسران نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔اور معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

    عوام اس بات پر تعجب کررہے ہیں کہ شام کے وقت راک گارڈن کے اطراف لوگوں کی چہل پہل بہت زیادہ رہتی ہے اس کے باوجود کاروں کے شیشے توڈ کر لوٹ مار مچانے چورکتنے چالاک اور قانون سے کس طرح بے خوف ہونگے۔عوام کا احساس ہے کہ اس طرح کی وارداتوں سے کاروار میں سیاحت کو فروغ دینے کی جو کوششیں ہورہی ہیں اس پر برا اثر پڑے گا۔ اس لئے پولیس کو اپنی پٹرولنگ اور بیٹ بڑھانی چاہیے اس کے علاوہ راک گارڈن کے اطراف میں سڑک پر لائٹ کا مناسب کیا جانا چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...