کاروار میں رابطہ ملت کی جانب سے برادران وطن میں سیرت ﷺکتابچے کی تقسیم : محبت و یگانگت کا پیغام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th November 2019, 8:21 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:12؍نومبر(ایس اؤ نیوز) قرآن ، بائیبل اور بھگوت گیتا سمیت کوئی بھی مذہبی کتاب نفرت کی تعلیم نہیں دیتی ، ہر ایک مذہب انسانوں سے پیار و محبت کی تعلیم دیتی ہیں۔ کاروار کےسماجی کارکن ،جن شکتی ویدیکے کے صدر مادھونایک نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

شہر کے سبھاش سرکل پر منگل کو جماعت اسلامی ہند کرناٹکا شعبہ رابطہ ملت اترکنڑا کی طرف سے سیرت مہم کی مناسبت سے بزبان کنڑا سیرت کتاب کا اجراء کرنے کے بعد وہ اپنے خیالات کااظہار کررہے تھے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی جتائی کہ مسلمانوں کےساتھ ساتھ دیگر مذاہب کے لوگوں کے درمیان بھی حضرت محمد ؐ کی سیرت کا کتابچہ تقسیم کرنا ان کی تعلیمات سے آگاہی کی جارہی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ سب اپنے اپنے مذاہب کی کتابوں پر عمل کریں ، دوسروں سے نفرت نہ کریں۔

رابطہ ملت کے ضلع جنرل سکریٹری محمد طلحہ سدی باپا نے کہاکہ حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات آفاقی ہیں، ان کی سیرت اس وقت ملک کے لئے بہت ضروری ہیں، چونکہ ہم سب ایک ہی خاندان سے ہیں اس لئے تمام انسانوں  کے درمیان حضرت محمد ﷺ کی سیرت کو عام کرنے کے لئے مٹھائی کے ساتھ کتابچے تقسیم کئے جانے کی بات کہی۔ اس موقع پر خلیل اللہ ، الطاف شیخ ،محمد اقبال شیخ ، عطاء اللہ  وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...