کاروار:اژدھے کی  بچھڑے کو  نگلنے کی کوشش : سخت پکڑ کی وجہ سے بچھڑا ہلاک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th September 2019, 8:27 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:18؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)شہر کے سونارواڑا علاقے کے ایک کھیت میں صبح سویرے گھاس چرتے ایک بچھڑے کو 8.6فٹ لمبا اژدھا نگلنے کی کوشش کی۔ بچھڑا سانپ کے منہ سے چھٹکارا پانے کی ہر ممکن کوشش کرنےکے بعد تڑپ تڑپ کر ہلاک ہونے کا واقعہ پیش آیاہے۔

کھیتی کے قریب چرتے ہوئے بچھڑے کو اچانک اژدھے نے اپنی پکڑ میں لے کر نگلنا شروع کیا۔ بچھڑے کی ماں بھی گھبراہٹ میں ادھر ادھر بھاگ دوڑ کرتے ہوئے پاس پڑوس  کے لوگوں کو حالات سے واقف کرانے کی اپنی سی کوشش کی۔ لوگ قریب پہنچ کر بچھڑے کو بچانےکی کوشش کرتے کہ وہ اپنی آخری سانس لے چکا تھا۔ اتنے میں جائے وقوع پہنچے فاریسٹ افسران نے مردہ بچھڑے کو اژدھے کے منہ سے نکال کر الگ کیا اور سانپ کو جنگل میں چھوڑدیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...