کاروار: مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی تشہیری مہم : مودی حکومت کارپوریٹ کمپنیوں کےسامنےجھک گئی ہے: شانتا رام نایک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th August 2022, 12:44 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:4؍اگست(ایس اؤ نیوز)مرکزی حکومت کی مزدور مخالف ، کسان مخالف، عوام مخالف ، ملک مخالف پالیسی کے خلاف مختلف مزدور تنظیموں اوریونینس کی طرف سے ملک بھر میں یکم اگست سے15دنوں تک احتجاجی تشہیری مہم منائی جائے گی۔ اس بات کا اعلان  کرناٹک پرانت رعیت سنگھ کے ضلع صدر شانتارام نایک نےکیا۔

پریس کانفرنس میں بات کرتےہوئے انہوں نےکہاکہ سی آئی ٹی یو ، اکھل بھارت کسان سبھا(اے آئی کے ایس)، اکھل بھارت کرشی کولیکاررسنگھ (اے آئی اے ڈبلیو یو)مشترکہ طورپر 15دنوں تک ملک بھر میں احتجاجی تشہیری مہم چلائیں گے۔ مزدوراور کسان تنظیموں کےکارکنان مزدوروں، کسانوں ، زرعی مزدوروں اور یومیہ مزدوروں کے مطالبات پر مشتمل پمفلٹ ملک کے کونےکونے میں تقسیم کیاجائےگا مختلف جگہوں پر جلسوں کا اہتمام کیاجائے گاپھر دیگر ذرائع کا استعمال کرتےہوئے اپنی بات عوام تک پہنچائے جانےکی جانکاری دی ۔ مہم کے دوران آزادی کی جدوجہد میں مزدوروں اور کسانوں کے کردار کو اجاگر کیاجائے گا۔ آزادی کی جدوجہد میں آر ایس ایس کے رویے اور عوام سے کئے گئے دھوکہ دہی کو ظاہر کیاجائےگا۔

کوئٹ انڈیا کی مناسبت سے 8اگست کو تنظیموں کی جانب سے مشترکہ طورپر ضلعی مقامات پر علامتی احتجاج کیاجائےگا۔ آزادی کا امرت مہوتسوا کے نام پر زوردار تشہیر کرنے والی مودی  کے اقتدار میں مزدوروں ، کسانوں ، زرعی مزدوروں ، دست کاروں اور یومیہ مزدوروں سمیت سبھی طبقات کے حالات ابتر ہوگئے ہیں، عوام پر حد سے زیادہ بوجھ ڈالا گیا ہے، عوام کو معاوضہ دینےکے بجائے بڑےبڑے کارپوریٹ کمپنیوں کو ترجیح اور رعایت دی جارہی ہے۔ سبھی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے، مزدوروں کے مشاہیروں میں بہت کمی کئےجانے کا انہوں نےالزام لگایا ۔

غریب کسانوں کو زراعت کرنا ہی دشوار ہوگیا ہے۔ بے روزگاری خطرناک صورت حال کا شکار ہورہی ہے، اقلیتوں کے بنیادی حقوق پر حملے ہورہےہیں، مودی حکومت کی طرف سے کئے گئے سبھی وعدے جھوٹے ہوگئےہیں۔ پرچم اصولوں میں ترمیم کرنا صحیح نہیں ہے۔ پالسٹر جھنڈا ماحولیات کے لئے نقصان دہ ہے اور جو جھنڈے بنتے ہیں ان کو مالی طورپر نقصان ہورہاہے۔ ان حالات میں سی آئی ٹی یو دیگر تنظیموں کے ساتھ آر ایس ایس کی رہنمائی میں چلنے والی مودی حکومت کی فرقہ وارانہ پالیسی کی سخت مخالفت کرتےہوئے عوام کے سامنے تقسیمی ایجنڈے کوظاہر کرے گی۔ انہی مقاصد کے لئے مہم منائےجانےکا اعلان کیاگیا ہے۔ اس موقع پر کرناٹک پرانت رعیت سنگھ کے سنتوش نائک، سی آئی ٹی یو کے ایچ بی نایک، ناگیش گوڈا، بومیانائک، شیسو نائک، بولاگوڈا، ناگپا نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...