کاروار سنڈے مارکیٹ میں پیاز کی قیمتوں سے گاہکوں کے آنسوجاری : فی کلو گرام 200روپئے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th December 2019, 8:35 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:09؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)دن بدن آسمانی کو چھوتی پیاز کی قیمتوں سے گاہکوں کے آنسو رکنے کا نام نہیں لے رہےہیں، دو تین دن قبل فی کلو 150روپئے میں بکنے والی پیاز اتوار کے سنڈے مارکیٹ  میں 200روپئے فی کلو فروخت ہورہی تھی۔

مارکیٹ میں پونا سے لائی گئی پیاز کو گاہکوں نے  ایک کے جی 200روپئے دے کر خریدے ، ریاست کے دیگر مقامات سے سپلائی ہوئی پیاز کچھ اچھی نہیں ہونے کی بنا پر فی کلو گرام 160روپئے کی قیمت تھی۔ بہت ہی خراب، کچی اور تھوڑی بہت سڑی ہوئی پیاز کی قیمت 100روپئے سے 120روپئے تک ایک کلو گرام پر بیچی جارہی تھی۔ پیاز کی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے گاہکوں نے بھی بہت زیادہ خریدار ی نہ کرتے ہوئے وقت گزاری کے لئے ضروری پیاز خریدتے ہوئے دیکھے گئے۔

بیوپاریوں کو نقصان : اس سے پہلے جب کبھی سنڈے مارکیٹ کے لئے ہم لوگ پیاز وغیرہ لےکر آتے تھے تو ایک دن میں 15 سے  20ہزارروپیوں کی پیاز بیچتے تھے، مگر اس ہفتہ پیاز کی قیمتیں زیادہ ہونے سے گاہک آگے نہیں بڑھے ، صرف قیمت پوچھ کر لوٹ گئے۔ اس ہفتہ ہم نے مارکیٹ میں صرف 2000روپئے کا بیوپار ہونے کی ہاویری سے تعلق رکھنے والے پیاز بیوپاری سئی ناد نےجانکاری دی ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔