کاروار:اَن لاک 1.0کے دوران طبی سروے کاکام جاری رہے گا۔ ضلع شمالی کینرا ڈپٹی کمشنر کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 10th June 2020, 12:05 PM | ساحلی خبریں |

کاروار،10؍جون (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے ضلع رنگ مندر میں آشا کارکنان، آنگن واڈی کارکنان، ولیج اکاونٹنٹس اور پنچایت ڈیولپمنٹ افسران کی ایک نششت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اَن لاک 1.0کے دوران بھی طبی سروے کا کام جاری رکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اَن لاک کا جو دور شروع ہوا ہے اس میں بیرون ضلع اور دیگر ریاستوں سے لوگوں کی آمد بڑھ گئی ہے۔ اس لئے ایسے افراد پر نظر رکھتے ہوئے نتیجہ خیز انداز میں سروے کرنا بے حد ضروری ہے۔اس کے علاوہ کسی بھی علاقے کے رہائشی افراد کے علاوہ دوسرے علاقے سے اگر کوئی آتا ہے تو پھر اس کی نشاندہی کرنے اور ان لوگوں کو کووِڈ 19کے تعلق سے ضروری معلومات فراہم کرنے کا کام بھی ہونا چاہیے۔ انہوں نے آشا کارکنان سے مخاطب ہوتے ہوئے ہدایت دی کہ وہ جب سروے کے لئے لوگوں کو گھروں پر جائیں تو وہاں پر موجود لوگوں کے اندر مرض کی علامات پائے جانے کے تعلق سے بہت ہوشیاری کے ساتھ جانکاری لینے کی کوشش کریں۔چونکہ اب کووِڈ 19کے ساتھ ہی زندگی گزارنا ہے اس لئے لوگوں کو اس ضمن میں مناسب احتیاطی تدابیر کی پوری طرح معلومات دینا اوران کے اندر بیداری لانا ضروری ہے۔

 ڈی سی ہریش کمار نے بتایا کہ برسات کے موسم میں سردی، بخار اور کھانسی کی شکایات بڑھ جاتی ہیں۔ اس لئے مناسب سروے کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ پیرامیڈیکل اسٹاف کو800 تھرمل اسکیانر فراہم کیے گئے ہیں۔ اب ایس ایس ایل سی امتحان کے لئے مزید اسکیانر س موصول ہونے والے ہیں، جن کا استعمال سروے کے لئے کیا جاسکے گا۔

 اس موقع پر ضلع ایس پی شیواپرکاش دیوراج، اسسٹنٹ کمشنر پریانگا، تحصیلدار رامچندرا وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...