کاروار: کرناٹکا اوپن یونیورسٹی کے لئے بی اے ، بی کام، ایم اے ، ایم کام داخلے کے لئے عرضیاں مطلوب: خواہش مند طلبا توجہ دیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th September 2018, 8:51 PM | ساحلی خبریں |

کاروار :25/ستمبر(ایس اؤ نیوز)کرناٹکا اوپن یونیورسٹی کے  2018-2019کے تعلیمی سال سے لے کر 2022-2023تک یوجی سی کی طرف سے تصدیق کردہ بی اے ،بی کام ، بی لب،اور ایم اے کے مختلف کورسس کے لئے عرضیاں مطلوب ہیں۔ داخلے کے لئے بغیر جرمانہ کے 1اکتوبر آخری تاریخ  ہونے کی پریس ریلیز میں جانکاری دی گئی ہے۔

بی اے ، بی کام، بی لب، ایم اے کنڑا، اردو، انگریزی ، ہندی ، قدیم تاریخ اور آثار قدیمہ کامطالعہ، تاریخ، اکنامکس، پالیٹیکل سائنس، پبلک ایڈمنسٹریشن ، سماجی سائنس، جرنلزم ، ایم کام، ایم لب اور ایم ایس سی ماحولیات جیسے کورسس میں خواہش مند طلبا داخلہ لے سکتےہیں۔ داخلہ جات میں بی پی ایل رکھنے والے طالبات کو داخلہ فیس میں رعایت دی گئی  ہے۔ پُر کردہ داخلہ فارم کرناٹکا اوپن یونیورسٹی کاروار ریجنل سنٹر میں سونپے جانے پر وہیں نصاب اور شناختی کارڈ دے کر داخلہ دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں زائد جانکاری کے لئے ریجنل سنٹر پہلی منزل، یو ایس ایس کے وی ، پرانی بلڈنگ نزد سویتا ہوٹل کاروار اور موبائیل نمبر 9986458055-8971618663-8990201362پر رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔