کاروار: ہبلی۔ انکولہ ریلوے لائن منصوبے کی عوامی میٹنگ میں حالیہ رکن اسمبلی اور سابق رکن اسمبلی کے درمیان لفظی جھڑپ ، اونچی آواز میں چیخ  پکار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th September 2022, 9:28 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:28؍ ستمبر(ایس اؤ نیوز)پچھلے دو دہوں سے سیاست اور ماحولیات کی نذر ہونےوالے ہبلی ۔ انکولہ ریلوے لائن منصوبے کاماحولیاتی طورپر معائنہ کرنےپہنچی مرکزی قومی جنگلات کمیٹی کی طرف سے عوامی  پیش کش کی سماعت اور عرضیوں کی حصولیابی کےلئے 28ستمبر کی صبح ڈی سی دفتر میں منعقدہ میٹنگ میں حالیہ رکن اسمبلی روپالی نائک اور سابق رکن اسمبلی ستیش نائک کے درمیان  لفظی جھڑپ  اورچیخ  پکار دیکھنے کو ملی۔

ڈی سی دفتر ہال میں قومی جنگلات کمیٹی  ہبلی ۔ انکولہ ریلوےلائن کے متعلق عوامی سطح پر تحریری مطالبات، شکایات اور آراء کی وصولیابی کےلئے میٹنگ منعقد کی تھی ۔ متعلقہ میٹنگ کو دیکھتے ہوئے ریلوے لائن کی حمایت والی کمیٹیاں بھی تیاری میں تھیں تو میٹنگ  میں شرکت کےلئے عوام امڈ پڑے۔   ہال میں جگہ کی کمی ہونے لگی۔ اسی دوران سابق رکن اسمبلی ستیش سئیل نے کہاکہ میٹنگ کےلئے زیادہ عوام آئےہیں ہال میں ان کے لئے جگہ نہیں ہے باہر میدان میں میٹنگ کریں تو بہتر ہے۔ ڈی سی  نے کہاکہ باہر میدان میں عوامی میٹنگ مناسب نہیں ہے کوئی بحث وغیرہ کرنی تو نہیں ہے صرف تحریری طورپر اپنی بات کمیٹی تک پہنچانی ہے ، 15منٹ کے اندر ہال میں ہی سبھی کےلئے جگہ فراہم کرنےکی بات کہتے ہوئے میٹنگ 15منٹ کےلئے ملتوی کی۔ لیکن سابق رکن اسمبلی ستیش سئیل اپنی بات پر زور دیتے رہے تو وہاں موجود رکن اسمبلی روپالی نائک نے ستیش سئیل کی مخالفت کرتے ہوئے  اونچی آواز میں کہنےلگیں کہ عوام سےپوچھ کر میٹنگ منعقد نہیں کی جاتی ہے۔ تمہیں جہاں جگہ دی گئی ہےوہاں بیٹھو، ہمیشہ جھگڑا مت کرو، جہاں دیکھو وہاں صرف جھگڑا جھگڑا کرتےرہتےہو، ہر جگہ سیاست مت کرو۔ ڈی سی کے سامنے ہی دونوں کے درمیان چیخ  پکار ہونے لگی۔ ڈی سی نے رکن اسمبلی کو مطمئن کرنےکی کوشش کی۔ لیکن روپالی نائک اونچی آواز میں بولنا جاری رکھا اور ستیش سئیل کو مخاطب کرتےہوئےکہاکہ اتنا زور عوام کو انصاف دلانے کےلئے استعمال کیوں نہیں کرتے۔ ہرجگہ ناٹک کرتےہو، ہرجگہ سیاست کرتےہوئے کاروار شہر کو سبھی نے مل کر برباد کیا ہے۔ اسی دوران سابق رکن اسمبلی ستیش سئیل ،یلاپور کے رکن اسمبلی اور وزیر شیورام ہیبار کے ساتھ بھی باہر میدان میں میٹنگ منعقد کرنےکے متعلق بات چیت کرتےہوئےدیکھاگیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...