اترکینرا پارلیمانی حلقہ کےلئے وزیر منکال وئیدیا کانگریس کے نگراں کار نامزد
کاروار :8؍ جنوری (ایس اؤ نیوز ) آئندہ اپریل مئی میں ہونےوالے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر کانگریس کے اے آئی سی سی جنرل سکریٹری وینوگوپال نے لوک سبھاحلقوں کےلئے انتخابی نگراں کاروں کو نامزد کرتےہوئے سرکلر جاری کیاہے۔ جس کے تحت اترکنڑا ضلع کے لئے ڈسٹرکٹ انچارج منسٹر منکال وئیدیا کو اترکینرا پارلیمانی حلقہ کا نگراں کار نامزد کیا گیا ہے۔
ہاویری لوک سبھا حلقہ کے لئے شیوانند پاٹل، شیموگہ لوک سبھا حلقہ کےلئے وزیر مدھو بنگارپا، اُڈپی، چکمنگلورو پارلیمانی حلقہ کے لئے کے جے جارج کو بطور نگراں کار مقرر کیاگیا ہے۔