کاروار میں بلدیہ مزدورو ں کے رہائشی کامپلکس کا ضلع نگراں کار وزیر ششی کلا جولے کے ہاتھوں  افتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th October 2019, 7:51 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:24؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)ہماری گلی  محلے کی صفائی کے لئے دن رات کام کرنےو الے بلدیہ مزدوروں کی عمارت کا افتتاح کرنےکا موقع مجھے نصیب ہونا میرے لئے فخر کی بات ہے، اس سلسلےمیں ہماری حکومت بھی بلدیہ مزدوروں کو انصاف دلانے کا کام کرنے کا ضلع نگراں کاروزیر ششی کلا جولےنے خیال ظاہر کیا۔

بلدیہ مزدور گرہہ بھاگیہ منصوبے کے تحت کاروار کے پنچ رشی واڑا میں بلدیہ مزدورو ں کے لئے تعمیر کردہ عمارت کا افتتاح کرنےکے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مختلف منصوبہ جات کے تحت ملنے والی سہولیات سے استفادہ کرتے ہوئے بہتر گھروں کی تعمیر کریں اور اپنی چھت کے نیچے آرام سے رہنے کے لئے افسران، عوامی نمائندے متحرک ہوکر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ رکن اسمبلی روپالی نائک نے پروگرام کی صدارت کیں۔ میونسپالٹی کمشنر ایس یوگیشور نے بتایا کہ بلدیہ مزدوروں کے انتخاب کے بعد پہلے مرحلے میں 16گھروں کی 180لاکھ روپیوں میں تعمیر کی گئی ہے۔ فی کس گھر کی تعمیر کے لئے 11.25لاکھ روپئے خرچ ہونے کی بات کہی۔ اگلے مرحلوں میں مزید گھروں کے تعمیرکرنےکی جانکاری دی۔ پروگرام میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار ، سی ای اؤ محمد روشن، میونسپالٹی کا عملہ سمیت کئی لوگ موجود تھے۔ تعمیراتی کاموں کو انجام دینے والے ٹھیکدار شیوانند شٹی کی تہنیت کی گئی ۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...