کاروار میں کووڈ ٹیکہ مہم کا افتتاحی پروگرام : ہر ایک ٹیکہ لگوائیں اور اپنی جان کی حفاظت کریں : روپالی نائک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd June 2021, 1:51 AM | ساحلی خبریں |

کاروار:22؍جون(ایس اؤ نیوز)کورونا پر قابو پانے کے لئے حکومتیں کام کررہی ہیں، ملک بھر میں 21جون سے شروع ہوئے مفت کووڈ ٹیکہ مہم میں ہرایک ٹیکہ لگاتے ہوئے اپنی جان کی حفاظت کا سامان کرنے کی رکن اسمبلی روپالی نائک نے عوام سے اپیل کی۔

ضلع رنگ مندر میں ضلع انتظامیہ ، ضلع پنچایت، میونسپالٹی کارروار، ضلع صحت عامہ محکمہ کے اشتراک سےمنعقدہ مفت ٹیکہ مہم کاافتتاح کرنے کے بعد وہ خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ ہر ایک کو مفت میں ٹیکہ فراہم کرنا اہم کام ہے۔ ٹیکہ لگوانےکی بہت بڑی مہم ملکی سطح پر جاری ہے۔ جس کے تحت کاروار میں قریب 5ہزار ٹیکہ لگوانے کا ہدف ہے۔ کورونا کی پہلی اور دوسری لہر میں کئی جانی ومالی نقصان ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ماہرین نے آئندہ دنوں میں کورونا کی تیسری لہر کا خدشہ ظاہر کیاہے۔ اس سلسلے میں عوام بیدار رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتےہوئے اپنی جان کی حفاظت کریں۔ جنہوں نے ٹیکے کے دونوں ڈوز لئے ہیں ان میں موت کا خطرہ بہت ہی کم ہے۔ عوام کو چاہئے کہ وہ لازمی طورپر ٹیکہ لگوائیں۔

اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ملئی مہیلن نے خطاب کرتےہوئےعوام سے اپیل کی کہ لاک ڈاؤن کی ڈھیل کے بہانے عوام غیر ضروری بھاگ دوڑ نہ کریں۔ ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ گائیڈ لائنس پر لازمی طورپر عمل کریں۔ ہم سبھی نے کورونا کی پہلی اور دوسری لہر سے کئی ساری مشکلات و مصیبتوں کو جھیلے ہیں، جانوں کا نقصان اٹھایا ہے توتیسری لہر کے متعلق پیشگی طورپر چوکنا رہنے کی صلاح دی۔ کورونا کو قابو میں لانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے بے شمار پیشگی احتیاطی اقدامات کرنےجارہی ہے جس کے لئے عوام کا تعاون ضروری ہونےکی بات کہی۔ ڈی سی نے کہاکہ ضلع میں ٹیکوں کی زیادہ مانگ ہے۔ ہر ایک تلاش کرکے ٹیکہ لے رہے ہیں۔ مہم کے ذریعے ہر دن کم سے کم 10 سے 12ہزار افراد کو ٹیکہ لگوانے کا ہدف بنایاگیاہے۔

ضلع پنچایت سی ای اؤ پریانگا ایم ، ضلع ایس پی شیوپرکاش دیوراج، اسسٹنٹ کمشنر ودیا شری چندرگی ، میونسپالٹی صدر ڈاکٹر نتین پکلے، ضلع صحت عامہ کے ضلع میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شرد نایک ، آر ایچ اؤ ڈاکٹر رمیش راو سمیت کئی لوگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...