کاروار:  برسات میں کووِڈ معاملات بڑھنے کا اندیشہ۔ ضلع انتظامیہ نے کی جانب سے دوبارہ کیا گیا صحت عامہ کا سروے

Source: S.O. News Service | Published on 14th June 2020, 8:24 AM | ساحلی خبریں |

کاروار،13/جون (ایس او نیوز) مہاراشٹرا میں کووِڈ وباء کی صورتحال ابھی تک قابو میں نہیں آئی ہے اور وہاں سے بہت سارے لوگ اپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں، جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں کورونا متاثرین کے تاز ہ معاملات سامنے آرہے ہیں۔ 

کچھ یہی حال ضلع شمالی کینرا کا بھی ہے۔ یہاں بھی کسی نہ کسی مقام پر روز ایک آدھ معاملہ سامنے آرہا ہے۔اسی کے ساتھ برسات کا موسم بھی شروع ہوگیاہے جس سے وبائی مرض بڑھنے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔ان حالات کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے آشا کارکنان کی مدد سے6جون تا 10جون دوبارہ لوگوں کے گھر گھر جاکر صحت عامہ کا سروے کرنے کی مہم چلائی ہے۔

ضلع ڈپٹی کمشنرنے اس سروے کے تعلق سے عبوری باتیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوروناواریئرس نے ضلع بھر میں گھر گھر جاکر یہ سروے مکمل کیا ہے۔ سروے میں ملوث کارکنا ن کے پاس تھرمل اسکیانر کے علاوہ سانس کی تکلیف کا پتہ لگانے کے لئے پلس آکسی میٹر بھی فراہم کیا گیا تھا۔ اس طرح ضلع کے اندر موجود جملہ 3,56,663گھروں سے16,01,902افراد کی صحت کے بارے میں جانکاری حاصل کی گئی۔اس سرو ے کے دوران  210افراد میں بخار کی علامات، 14لوگوں میں ہلکا بخار جیسی باتیں معلوم ہوئیں۔ اسی طرح بغیر بخار کے سانس کی تکلیف کے 567افراد، بلڈپریشر والے 47,039، ذیابیطس کے 27,962،امراض قلب کے 2,349،ڈایالیسس کے 327اور دیگر پرانے امراض کے شکار 5,951لوگوں کے بارے میں معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس وقت ضلع میں 3,390خواتین حمل اور زچگی کی کیفیت میں ہیں۔ ان تمام افراد میں سے 91لوگوں کے گلے سے تھوک کا نمونہ حاصل کرکے جانچ کے لئے بھیجا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سروے کے دوران بیرون ممالک سے 8، بیرون ریاست سے 1,152 اور بیرون ضلع سے 3,141افراد سمیت جملہ 4,301لوگوں کے ضلع شمالی کینرا میں آنے کاپتہ لگایا گیا ہے۔ان میں سے بخارکے 31، بخار کے بغیر سانس کی تکلیف کے 2، بلڈپریشرکے230، ذیابیطس کے194 ، امراض قلب کے 10افراد، ڈایالیسس کا ایک مریض اورپرانی بیماریوں کے شکار 33افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔ان میں سے 86افراد کے گلے سے تھوک کا نمونہ لے کر جانچ کے لئے روانہ کیا گیا ہے۔ڈی سی نے بتایا کہ اس وقت ضلع کے اندر 2,295لوگوں کو ہوم کوارنٹین میں رکھا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...