کاروار بندرگاہ سے امسال ریکارڈ لین دین : 157کشتیا ں بندرگاہ پہنچیں ،16.69کروڑروپئے کی کمائی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th April 2019, 5:29 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:06؍اپریل (ایس او نیوز) کاروار کی  تجارتی بندرگاہ امسال 2018-2019میں ریکارڈ لین دین کیا ہے۔ کل 16.69 کروڑ  روپئے کی کمائی کی ہے، گزشتہ سال کی کمائی سے یہ 43.89فی صد زائد ہے۔ بندرگاہ پر موجود کیچڑ نکال باہر کرنے سے کشتیاں زیادہ کی تعداد میں بندرگاہ پہنچنا ممکن ہوا۔ جس کے نتیجے میں کمائی میں اضافہ ہونےکی افسران نے جانکاری دی ۔

بندرگاہ سے ہوئی لین دین کی جانکاری دیتے ہوئے بندرگاہ افسر کیاپٹن سی سوامی نے بتایاکہ امسال کاروار بندرگاہ کو  157کشتیاں آئیں، جب کہ گزشتہ سال 133کشتیاں یہاں پہنچیں جس کےمطابق 15.2فی صد اضافہ ہواہے۔ انکم ٹیکس محکمہ کی امسال کل کمائی 283.60کروڑ روپئے ہے ،قابل غور ہے کہ  محکمہ صرف تارکول (ڈامبر) در آمد سے ہی 152کروڑ روپیوں کی کمائی کیا ہے۔ 2.99کروڑ روپئے ٹیکس کی ادائیگی ہونے کی جانکاری دی۔

کاروار بندرگاہ کی سرگرمیوں کے اعداد و شمارات کچھ اس طرح ہیں۔کاروار بندرگاہ پر  7،56،434میٹرک ٹن اشیاء کی در آمد ہوئی ہے۔ 1،83،853میٹرک ٹن اشیاء کی بر آمد ہوئی ہے کل 9،40،287میٹرک ٹن اشیاء کی سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں۔ کاروار بندرگاہ کل 16،69،42،000روپئے کی کمائی کرنےکی معلومات دیں۔

مرکزی حکومت کاروار بندرگاہ کو ویزل ٹرافک مینجمنٹ سسٹم (VTMS) کے لئے منتخب کی ہے،ٹکنکل اور معاشی سہولیات کے لئے 11.08کروڑروپئے طئے کیا گیا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ اس سے بندرگاہ کی سکیورٹی میں اضافہ ہوگا اس معاشی سال کے مکمل ہونے سے پہلے یہ کام مکمل ہونے کی بات کہی۔ اس کے علاوہ بھی بہت سارے منصوبوں کو جاری کیاگیا ہے جس کی کارروائی جاری ہے۔

بندرگاہوں کی ترقی اور اندرونی آبی نقل وحمل کی ترقی کے لئے کرناٹکا میریٹائم بورڈ کی تشکیل کی گئی ہے۔ جس کے لئے آفیسرکا تقرر کیاگیاہے اور اس کا دفتر کاروا ر میں ہوگا۔ ان تمام وجوہات کی بنا کاروار بندرگاہ کو مزید قوت حاصل ہونے کا اعتماد جتایا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...