سرسی :نابالغ لڑکی کا اغواء: ملزم کو 14سال قید اور 1لاکھ روپئے جرمانہ کی سزا
سرسی :13؍مئی (ایس اؤ نیوز) نابالغ لڑکی کا اغواء ہونے پر پوکسو کے تحت درج ہوئے معاملےکے ملزم کو ایڈیشنل اینڈضلع سیشن عدالت نے 14سال کی قید اور 1لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے فیصلہ صادر کیا ہے۔
ملزم کی شناخت سورب تعلقہ بیٹدکورلی کے مکین ہنومنتپا کینچپا (40)بتائی گئی ہے۔ ملزم ہنومنتپا سال 2019کے جون 23کو نابالغ لڑکی کااغواء کئے جانے پر بنواسی پولس تھانہ میں کیس درج ہواتھا۔ 2020میں اس وقت کے سی پی آئی پردیپ بی یو نے عدالت کو چارج شیٹ سونپی تھی ۔ عدالت میں ضلع منصف شیواجی نالواڑ نے سنوائی کے بعد سزا دینے کا فیصلہ سنایا۔ سرکاری پروسی کیوٹر شوبھا گاؤنکر نے حکومت کی طرف سے پیرو ی کی تھی۔