اترکنڑا میں رواں سال 57لوگوں میں ایڈس کی تصدیق : مسلسل بیداری سے ایڈس میں کمی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd December 2021, 10:20 AM | ساحلی خبریں |

کاروار:یکم ڈسمبر(ایس اؤ نیوز)مسلسل بیداری اور شعور پیدا کرنےوالےپروگراموں کے انعقاد کا نتیجہ ہے کہ اترکنڑا ضلع میں ایچ آئی وی ایڈس متاثرین کی تعداد میں اضافہ نہیں ہواہے۔ محکمہ صحت عامہ کی طرف سےجاری کردہ اعداد وشمارات کے مطابق رواں سال اکتوبر تک 4حاملہ اور 53عام لوگ ایڈس سے متاثر پائے گئے ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2021میں 23161لوگوں کی جانچ ہوئی  جن میں سے 53لوگوں میں ایڈس کی تصدیق ہوئی ہے تو 16405حاملہ کی جانچ ہوئی جن میں 4متاثر پائے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق متاثرین کا علاج جاری ہے۔

سال 2020میں ضلع میں کل 83لوگ ایڈس سے متاثر ہوئے تھے تو 2019میں 153لوگوں میں ایڈس کی تصدیق ہوئی تھی۔ ضلع کے سبھی سرکاری اسپتالوں میں اور منتخب پرائیویٹ اسپتالوں میں ایچ آئی وی جانچ مرکز (آپسی گفتگو اور جانچ مرکز ) قائم کئےگئےہیں۔ کاروار کے ضلع اسپتال، سبھی تعلقہ جات کے اسپتالوں اور ڈانڈیلی میں آپسی گفتگو اورجانچ مراکز کا قیام کئے جانےکی محکمہ صحت کے افسران نےجانکاری دی ہے۔

ضلع میں کاروار اور سرسی میں اے آرٹی مراکز قائم ہیں۔ اسی طرح 11معاون اے آر ٹی مراکز ہیں۔ جہاں ایڈس کے مریضوں کو چاہے (وہ کسی بھی مرحلےمیں ہوں) سی ڈی نمبر 4کتنابھی ہو مفت میں آینٹی ریٹرووائرل تھیراپی سے علاج کرایا جاتا ہے۔ فی الوقت ضلع میں اس طرح 2303لوگ زیر علاج ہیں۔ سرسی تعلقہ میں 406،کاروار تعلقہ میں 268، منڈگوڈ تعلقہ میں 260، انکولہ تعلقہ میں 232اور کمٹہ تعلقہ میں 203لوگ زیر علاج ہونے کی جانکاری محکمہ صحت عامہ کی طرف سے دی گئی ہے۔

’سموہہ سنرکشھک‘نامی این جی اؤ ضلع میں ایڈس متاثرین کی نفسیاتی سطح پر علاج کرتی رہی ہے۔ ضلع کے50ڈگری کالجوں میں ایچ آئی وی ایڈس کے متعلق بیداری پروگرام اور خون عطیہ کیمپوں کاانعقاد ہوچکاہے۔ اسی طرح 20پی یو کالج اور 200ہائی اسکولوں میں بھی پروگرام ہوئے ہیں۔ منتخب تعلقہ جات میں گھر گھر پہنچ کر ایڈس سے محفوظ رہنےکی تدابیر بتائے جانےکی افسران نےجانکاری دی ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔