بنگلورو : پولیس کی اذیت برداشت نہ کرتے ہوئے خاتون کی خود کشی

Source: S.O. News Service | Published on 5th September 2023, 1:36 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو ،5/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی)پولیس کی اذیت برداشت نہ کرتے ہوئے ایک خاتون نے نیند کی گولیاں کھاتے ہوئے ویڈیوریکارڈ کرکے خود کشی کرلی۔یہ واقعہ شہر کے قلعہ محلہ میں پیش آیا۔

خود کشی کرنے والی عورت کی شناخت قلعہ محلہ کی ساکنہ مادھوری (31) کے طور پر کی گئی ہے۔پچھلی جمعرات کو شہر کے ریلوے اسٹیشن کے قریب مادھوری اور جیوتی کے درمیان لین دین کے معاملے کولے کر جھگڑا ہواتھا،جس کے بعد مادھوری نے شکایت درج کرانے کیلئے پولیس اسٹیشن پہنچی،مگراس کے خلاف دھوکہ دہی کا معاملہ درج رہنے کے سبب اس کی شکایت قبول کرنے سے پولیس نے انکار کردیا۔

پولیس کے اس رویے سے بیزار ہوکر انصاف طلب کرنے کیلئے پولیس تھانہ جانے سے انہی کی بے عزتی کرنے سے دل برداشتہ ہوکر مادھوری نے نیند کی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی۔خودکشی کرتے وقت اس نے ویڈیو ریکارڈ کیااو ر رام نگرم ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سے گزارش کی کہ اس کی مو ت کیلئے انصاف دلائیں۔

مادھوری نے چن پٹن ٹاؤن کی پولیس انسپکٹر شوبھا اور پولیس عملہ کے خلاف سنگین الزام لگایاہے۔نیند کی گولیاں کھاکر خودکشی کرنے والی مادھوری کو فوری طورپر اسپتال لے جایاگیا،بعد میں اسے منڈیا کے ویمس اسپتال منتقل کیاگیا،جہاں علاج ممکن نہ ہونے کے سبب آخری سانس لی۔

ایک نظر اس پر بھی

مرکزی حکومت کی ناکامیوں کو چھپانے جگہ جگہ جھوٹ بولا جارہا ہے، گلبرگہ میں وزیر اعلیٰ سدرامیا کا صحافتی کانفرنس  سے خطاب

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے دو دن قبل گلبرگہ کی ایک خانگی ہوٹل میں ایک صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ دس برسوں کے دوران وزیر اعظم نریند مودی نےبار بار جھوٹ بولتے ہوئے مارکیٹنک کی ہے ۔ وہ جھوٹ بولنے میں مصروف ہیں اور ماہر ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس کے خلاف ایک ...

سیکس اسکینڈل معاملہ: لوک سبھا انتخاب کے درمیان کرناٹک جے ڈی ایس میں زبردست اختلاف، ریونّا کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ

سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کے پوتے اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا کے جنسی اسکینڈل نے کرناٹک میں ہلچل مچا رکھی ہے۔ ملازمہ کی شکایت پر پولیس نے پرجول ریونّا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونّا کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ کانگریس نے اس واقعے کے خلاف زبردست احتجاج شروع کر دیا ...

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...