مسلمانوں کا 4فیصد ریزرویشن ختم کرنے کا فیصلہ، بادی النظر میں غلط جائزہ کی بنیاد پر ہے:سپریم کورٹ

Source: S.O. News Service | Published on 14th April 2023, 12:30 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی،14/ اپریل (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں او بی سی کوٹہ کے تحت مسلمانوں کو دیا گیا 4 فیصد ریزرویشن منسوخ کرنے حکومت کرناٹک کے فیصلہ پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے آج کہاکہ حکومت نے یہ فیصلہ بادی النظر کی بنیاد پر کیا ہے -

حکومت کا یہ فیصلہ غلط، گمراہ کن، متزلزل اورناقص جواز کی بنیاد پرہے - اس معاملہ پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے حکومت سے کہا ہے کہ وہ عدالت کو یہ تیقن دے کہ اپنے اس فیصلے کی بنیاد پر 18/ اپریل تک تعلیمی اداروں میں داخلے اورسرکاری ملازمتوں میں ریزرویشن نہ کرے۔

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت عظمیٰ کو تیقن دیا ہے کہ حکومت کرناٹک 23 مارچ 2023 کے حکم کی بنیاد پر18/ اپریل تک تعلیمی اداروں میں داخلے نہیں دے گی اور ملازمتوں میں تقرری نہیں کرے گی -حکومت کرناٹک کی جانب سے تشار مہتا کے اس بیان پر جسٹس کے ایم جوزف اور بی وی ناگرتنا کی بنچ نے ریکارڈ کرتے ہوئے یہ حکم دیا ہے -عدالت 18/ اپریل کو اس معاملے پر دوبارہ سماعت کرے گی-

کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کا عمل جاری ہے اس لئے عدالت اس معاملہ پر جلد سماعت کرناچاہتی ہے -اس معاملہ پر سینئر وکلاء کپل سبل، دشانت داوے پروفیسر روی ورما کمار اورگوپال شنکر نارائنن نے عرضی گزار یل غلام رسول اوردیگر کی جانب سے بحث کی جسے سننے کے بعد بنچ نے کہاکہ حکومت کا یہ فیصلہ بادی النظر اور غلط جائزہ کی بنیاد پر کیا گیا ہے -حکومت نے اپنے اس فیصلہ میں کمیشن کی حتمی رپورٹ طلب کرنا بھی ضروری نہیں سمجھا- عدالت نے یہ نوٹ کیا کہ حکومت نے اس پر بھی غور نہیں کیا کہ اس کے اس فیصلے سے سماج کا ایک بڑا طبقہ ریزرویشن کے فائدہ سے محروم ہوگا-

فاضل ججوں نے یہ کہاکہ اس مرحلہ پر ہم اتنا کہیں گے کہ حکومت نے جو حکم جاری کیا ہے وہ بادی النظر اور غلط جائزہ کی بنیادپر جاری کیا ہے -بنچ نے مہتا سے یہ بھی سوال کیا کہ مسلمانوں کا ریزرویشن اتنی جلد بازی میں ختم کرنے کیا ضرورت تھی؟ حکومت کے کمیشن کی حتمی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہئے تھا -

عدالت نے یہ اشارہ بھی دیا ہے کہ اس حکم پر عبوری اسٹے لگادیا جائے گا- عدالت میں حکومت کرناٹک، وکالیگا اور لنگایت طبقات کے اراکین کی قیادت کرنے والے سینئر اڈوکیٹ مکل روہتگی نے اس معاملہ پر عبوری حکم جاری کرنے کی سخت مخالفت کی - روہتگی نے عدالت سے کہا کہ جب تک اس حکم کے تحت کچھ عمل نہ ہو عبوری روک نہ لگائی جائے- اورکہاکہ اس معاملہ پر مجھے جوابی تحریر داخل کرنے کی اجازت دی جائے -

روہتگی نے یہ بھی کہا کہ یہ کوئی غیر معمولی معاملہ تو نہیں - حکومت کے حکم کے تحت کوئی تقررات اور داخلے نہیں ہیں - حکومت کرناٹک نے کہا ہے کہ مسلمان جو او بی سی زمرہ میں آتے ہیں انہیں ریزرویشن مل رہا ہے - عدالت عظمیٰ نے حکومت کرناٹک کو بروز پیر 17/ اپریل تک جواب داخل کرنے نوٹس جاری کیا ہے اس پر اگلی سماعت 18/ اپریل کو ہوگی- حکومت کرناٹک نے کہاہے کہ مسلمانوں کے 4فیصد ریزرویشن کو ختم کرکے 2 فیصد وکالیگا اور 2فیصد لنگایت طبقہ کو دئے جانے سے حکومت کے فیصلے پر کچھ اثرنہیں پڑے گا-

ایک نظر اس پر بھی

جنسی استحصال کیس: شیوکمار پر 100 کروڑ رشوت کی پیشکش کا الزام

  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما جی دیوراجے گوڑا نے، جو مختلف الزامات میں جیل میں ہیں، یہ کہتے ہوئے سنسنی خیز الزام لگایا ہے کہ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے انہیں جنتا دل سیکولر (جے ڈی) کے ریاستی صدر ایچ ڈی کمارا سوامی پر ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پراجول ریوانہ سے ...

میرا پوتا مجرم ہے تو کارروائی ضرور ہونی چاہئے، پرجول ریونا معاملہ پر سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا کا بیان

جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے پارٹی کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے ہفتہ کو کہا کہ اگر قصوروار پایا جاتا ہے تو انہیں اپنے پوتے کے خلاف کارروائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ہبلی میں انجلی امبیگر کو قتل کرکے فرار ہونے والے گریش کو داونگیرے سے کیا گیا گرفتار

  ہبلی کی 20 سالہ انجلی امبیگر کو  اُس کے گھر پہنچ کر چاقو سے پے درپے حملہ کرکے اُسے موت کے گھاٹ اُتارکر فرار ہونے والے ملزم  گریش عرف وشوا کو  کرناٹک پولس نے داونگیرے سے گرفتار کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ مہلوک انجلی نے مبینہ طور پر ملزم کے ساتھ فرار ہونے   کی تجویز  کو ماننے سے انکار ...

ہبلی : ناکام عاشقی کے نتیجے میں دوسرا قتل 

ہبلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس شخص کو اپنی محبت کے انکار پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر چاقو سے وار کیا جب وہ ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

دہلی میں درجۂ حرارت 14 سال کا ریکارڈ توڑ 47 ڈگری کے پار، پنجاب میں 11 سال کا ٹوٹا ریکارڈ

ہندوستان کی کئی ریاستوں میں سورج کی تمازت نے عوام کو بے حال کر دیا۔ شدید گرمی سے معمولات زندگی درہم برہم دکھائی دے رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں میں 21 مئی تک لو (گرم ہوا) چلنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ہی اپنے ایک بیان میں واضح کر دیا تھا کہ شمالی ...

بی جے پی نے سواتی مالیوال کو بلیک میل کیا اور پھر کیجریوال کے خلاف سازش میں اسے شامل کیا، عآپ کا دعویٰ

عآپ لیڈر آتشی نے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال ناجائز بھرتی معاملے میں گرفتاری کا سامنا کر رہی ہیں اور انھیں بی جے پی نے ’بلیک میل‘ کر وزیر اعلیٰ کیجریوال کے خلاف سازش کا حصہ بنایا۔

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔

2023 میں ’انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن‘ نے سب سے زیادہ ہندوستانیوں کو پریشان کیا، دیگر ممالک کے مقابلے حالت دگر گوں

دنیا میں کئی مواقع پر انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ 2023 کا سال اس معاملے میں بدترین قرار دیا جا رہا ہے۔ خصوصاً ہندوستانی انٹرنیٹ صارفین کے لیے سال 2023 سب سے خراب رہا۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے دس سال کے دور کا حساب نہیں دیا: تیجسوی یادو

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ دس سال کے اپنے دور اقتدار میں ترقی کے لیے کیا کیا کام کیے ہیں، ان کا حساب ان کے پاس نہیں ہے۔ تیجسوی سارن پارلیمانی حلقے سے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی ...

بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب کبھی حقیقت نہیں بنے گا: ایم کے اسٹالن

  تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب پورا نہیں ہوگا اور اپوزیشن کی قیادت والے انڈیا اتحاد کی جیت ہوگی۔