کرناٹک میں پی یو سی دوم کے نتائج کا اعلان، 61.80 فیصدطلباء کامیاب

Source: S.O. News Service | Published on 14th July 2020, 9:56 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،14؍جولائی (ایس او نیوز) کرناٹک میں پی یو سی دوم (12جماعت) کے سالانہ امتحانات کے نتائج آج منظر عام پر آئے۔ مارچ 2020 میں ہوئے ان امتحانات میں 6 لاکھ 75 ہزار 277 طلباء و طالبات نے حصہ لیا تھا۔ ان میں 4 لاکھ 17 ہزار 297 طلبہ کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔ اس سال پی یو سی دوم میں کامیابی کا فیصد 61.80 ہے، گزشتہ سال یہ فیصد 61.73 تھا۔ اس مرتبہ سائنس شعبہ میں طلبہ کی کامیابی کا فیصد 76.2، کامرس شعبہ میں 65.52 جبکہ آرٹس شعبہ کے طلبہ کا مظاہرہ کافی خراب رہا ہے۔ آرٹس شعبہ میں صرف 41.27 فیصد طلباء و طالبات ہی کامیاب ہوئے ہیں۔پی یو سی دوم کے نتائج میں اس بار بھی لڑکیوں نے بازی ماری ہے۔ لڑکیوں کی کامیابی کا فیصد 68.73 رہا ہے جبکہ لڑکوں کی کامیابی کا فیصد 54.77 رہا ہے۔

12 ویں جماعت کے ان نتائج میں گزشتہ سال دیہی علاقوں کے طلبہ آگے تھے اس بار شہری علاقوں کے طلبہ کا مظاہرہ اچھا رہا ہے۔ شہری علاقوں کے طلبہ کی کامیابی کا فیصد 62.60 ہے جبکہ دیہی علاقوں کے کل 58.99 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال دیہی علاقوں کے 62.88 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے تھے۔اضلاع کے لحاظ سے ریاست کا اڈپی ضلع 90.71 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ وجئے پور ضلع 54.22 فیصد کے ساتھ سب سے آخری مقام پر ہے۔ اس فہرست میں بنگلورو ساوتھ ضلع 77.56 فیصد کے ساتھ چھٹے مقام پر جبکہ بنگلورو شمال ضلع 75.54 فیصد کے ساتھ ساتویں مقام پر ہے۔

وہیں گلبرگہ ضلع 58.27 فیصد کے ساتھ 29 ویں مقام اور رائچور ضلع 56.22 فیصد کے ساتھ 31 ویں مقام پر ہے۔ذات اور کٹیگری کے لحاظ سے 2 بی کٹیگری جس میں مسلم طبقہ شامل ہے کامیابی کا فیصد 58.56 ہے۔ایسے مضمون جن میں طلبہ کو صد فیصد مارکس (100 /100 ) حاصل ہوئے ہیں، ان میں علم ریاضی مضمون میں سب سے زیادہ یعنی 7131 طلبہ کو صد فیصد مارکس حاصل ہوئے ہیں۔ زبانوں کی فہرست میں سنسکرت میں طلبہ کا مظاہرہ شاندار دکھائی دے رہا۔ سنسکرت مضمون میں 967 طلبہ کو صد فیصد مارکس ملے ہیں جبکہ ریاست کی سرکاری زبان کنڑا میں 257 طلبہ نے سو کے سو نمبرات حاصل کئے ہیں۔

ہندی مضمون میں 51 طلبہ جبکہ اردو زبان میں صرف 1 طالب علم نے صد فیصد مارکس پائے ہیں۔ بنگلورو کے مسلم انتظامیہ کے تحت قائم پی یو کالجوں کے نتائج بھی پرکشش دکھائی دے رہے ہیں۔ مجلس ملیہ اسلامیہ کے نتائج 100 فیصد، شاہین فالکان پی یو کالج کے نتائج 89 فیصد، ہلال کمپوزیٹ کالج کے نتائج 85 فیصد، الامین کالج کولار کے نتائج 78 فیصد، جامع العلوم کالج کے نتائج 75 فیصد، بسم اللہ ایجوکیشنل ٹرسٹ (BET ) کے نتائج 75 فیصد، الامین پی یو کالج بنگلورو کے نتائج 71 فیصد رہے ہیں۔ حسنات کالج کے نتائج بھی تقریباً 75 فیصد آئے ہیں۔واضح رہے کہ کرناٹک میں پی یو سی دوم کے امتحانات لاک ڈاؤن سے قبل منعقد کئے گئے تھے۔ صرف ایک پرچہ انگریزی جس کا امتحان 23 مارچ کو ہونا تھا، لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کے بعد 18جون 2020 کو منعقد ہوا۔ اسطرح تاخیر سے ہی صحیح کورونا کی وبا کے درمیان ریاستی حکومت کو پی یو سی دوم کے امتحانات کروانے میں کامیابی ملی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...

پرجو َل ریونّا پارٹی سے معطل ، ملک سے فرار پر سوال، قومی خواتین کمیشن حرکت میں آیا، رپورٹ مانگی

کرناٹک میں   این  ڈی اے کے ایم پی اور موجودہ امیدوار  پرجول ریونّا  کےسیکس اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد  بی  جےپی اور شیوسینا کیلئے اپنا منہ چھپانا مشکل ہوگیا ہے مگر دونوں ہی پارٹیاں ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُلٹا کانگریس کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

کرناٹک میں’’ پرجول ریونّا ‘‘ کا اسکینڈل ملک کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل؛ وائرل ویڈیو زاور پین ڈرائیو کا چرچا

پچھلے چار پانچ دنوں سے ریاست کرناٹک میں وائرل ویڈیو اور پین ڈرائیو کا چرچا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  بہت سے فحش ویڈیوز وہاٹس ایپ گروپس میں گردش کر رہے ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ایک پین ڈرائیو ہے جس میں ہزاروں ویڈیوز موجود ہیں۔ ریاستی حکومت نے معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی کو ...

پرجول ریونّا جے ڈی ایس سے معطل، ریاست کی حکمراں کانگریس کی گھیرا بندی سے پارٹی بیک فٹ پر

جے ڈی ایس لیڈر اور ہاسن سے این ڈی اے کے امیدوار پرجول ریوناّ کی خواتین کے ساتھ فحش ویڈیوز نے کرناٹک ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ ان ویڈیوز کے منظرعام پر آنے کے بعد حکمراں کانگریس نے جے ڈی ایس و بی جے پی سے سخت سوالات کیے جس کے بعد جے ڈی ایس نے پرجول کو پارٹی سے ...

کرناٹک جنسی اسکینڈل سے سیاسی گھماسان،پر جول ریونا ملک سے فرار،کئی خواتین کے جنسی استحصال کا الزام

سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو  ے گوڑا کے پوتے اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پر جول ریونا کے جنسی اسکینڈل نے کرناٹک میں ہلچل مچا رکھی ہے۔ ملازمہ کی شکایت پر پولیس نے پر جول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔