کرناٹک جنسی اسکینڈل سے سیاسی گھماسان،پر جول ریونا ملک سے فرار،کئی خواتین کے جنسی استحصال کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 30th April 2024, 12:21 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو ، 30/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو  ے گوڑا کے پوتے اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پر جول ریونا کے جنسی اسکینڈل نے کرناٹک میں ہلچل مچا  دی  ہے۔ ملازمہ کی شکایت پر پولیس نے پر جول ریونّا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونّا کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ کانگریس نے اس واقعے کے خلاف زبردست احتجاج شروع کر دیا ہے۔ دریں اثناء جنتا دل سیکولر میں بھی ریونا کے بارے میں سخت اختلاف شروع ہو چکا ہے۔ جے ڈی ایس کے ارکان اسمبلی نے پارٹی ہائی کمان سے ریونا کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی وجہ  سے  وہ کافی شرمندگی محسوس کر رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ ایک دو نہیں بلکہ پر جول ریونا کی اب تک ہزاروں ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں۔ ان کے گھر پر کام کرنے والی ایک ملازمہ نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ پر جول نے کئی بار اس کا جنسی استحصال کیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے ریونا پر اپنی بیٹی سے  فحش باتیں کرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔

بہر حال، ریونا کی کئی خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں۔ ان کے خلاف مزید مقدمات درج ہو سکتے ہیں۔ کرناٹک کی کانگریس حکومت نے اس معاملے میں ریونا کے خلاف ایس آئی ٹی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ جے ڈی ایس رکن اسمبلی شارنگودا  کانڈ کور نے منظر عام پر آئیں ان فحش ویڈیوز کے تنازعہ کے درمیان پارٹی رکن پارلیمنٹ پر جول ریونا کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کے قریبی مانے جانے والے کا نڈ کور نے پارٹی کے قومی صدر د یوے  گوڑا کو ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ریاست بھر میں سیکس اسکینڈل والی ویڈیوز شیئر ہو رہی ہیں ، جس سے پارٹی کو بڑی شرمندگی ہو رہی ہے۔ ویڈیوز کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اس گھناؤنے واقعے میں پر جول ریونا ملوث ہیں۔ پہلی نظر میں ایسا لگتا ہے کہ وہ ملزم ہیں۔ اس لیے میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ انہیں فوری طور پر پار پارٹی سے خارج کر دیا جائے۔ ریونا کو پارٹی سے نکالنے کے مطالبے پر پارٹی ہائی کمان کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہی ہے۔ پارٹی نے اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

دوسری طرف سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کا کہنا ہے کہ جس نے بھی جرم کیا ہے اسے معاف کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کار یونا کے بیرون ملک جانے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی : ناکام عاشقی کے نتیجے میں دوسرا قتل 

ہبلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس شخص کو اپنی محبت کے انکار پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر چاقو سے وار کیا جب وہ ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

پرجول ریونا معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہیئے : سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اتوار کے روز ایم پی پرجول ریوناکیس میں جاری خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا اور منصفانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔

پرجول ریونا کےجنسی اسکینڈل کا شکار ایک متاثرہ کی آپ بیتی

کرناٹک کے مشہور سیکس اسکینڈل کیس کی ایک شکار نے آگے آکر معطل جے ڈی ایس لیڈر پرجول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔  رپورٹ  کے مطابق اس نے کہا کہ پرجول نے چار سے پانچ سال قبل اس کی بنگلور میں رہائش گاہ پر اس کی ماں کی عصمت دری کی تھی۔ میرے ساتھ بھی جنسی ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...