پرائیویٹ تصویروں کو لے کر سوشل میڈیا پر لڑائی کے بعد،کرناٹک حکومت نے آئی پی ایس افسر روپا اور آئی اے ایس افسر روہنی کو بغیر کسی پوسٹنگ کے ہی کردیا ٹرانسفر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st February 2023, 5:39 PM | ریاستی خبریں |

بینگلور 21 فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) آئی پی ایس افسر ڈی روپا اور آئی اے ایس افسر  روہنی سندھوری کے درمیان  سوشیل میڈیا پر ہوئے  جھگڑے کے بعد کرناٹک حکومت نے منگل کو دونوں نوکرشاہوں کا تبادلہ کر دیا ہے۔ حکومتی حکم کے مطابق انہیں کوئی پوسٹنگ نہیں دی گئی ہے۔

بتاتے چلیں کہ دونوں افسران کو ایک نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا، جس میں انہیں ہدایت دی  گئی تھی کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف الزامات لگانے کے لیے میڈیا کے سامنے آنے سے گریز کریں۔

آئی  پی ایس  افسر روپاموڈگل  کرناٹک اسٹیٹ ہینڈی کرافٹس ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ  میں  منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں،جبکہ روہنی  سندھوری کو ہندو مذہبی اور خیراتی اوقاف  میں  کمشنر کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔

روپا کے شوہر منیش موڈگل کا بھی محکمہ سروے، سیٹلمنٹ اور لینڈ ریکارڈ سے تبادلہ کر دیا گیا جہاں وہ کمشنر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ اب انہیں پرنسپل سکریٹری محکمہ پرسنل  اینڈ ایڈمنسٹریٹو ریفارمز (DPAR) کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

حکومت نے پیر کی شام دونوں عہدیداروں کو نوٹس جاری کیا تھا۔ جس میں کہا گیا تھا "اگرچہ آپ کے الزامات/شکایات کو اٹھانے کے لیے ایک مناسب فورم موجود ہے، لیکن آپ نے براہ راست میڈیا کے سامنے اس کا اظہار کیا ہے۔ اس سے حکومت کی بدنامی اور شرمندگی کا خدشہ ہے۔ یہ ایک سرکاری ملازم کے لئے غیر مناسب ہے اور آل انڈیا سروس (کنڈکٹ) رولز کی روح کے بھی  خلاف ہے".

Department of Personnel and Administrative Reforms.(یعنیDPAR)  کے انڈر سکریٹری، جیمز تھراکن کی جانب سے جاری کی گئی نوٹس میں کہا گیا تھا کہ "شکایت/الزامات کے اظہار کے لیےباضابطہ طور پر مجاز اتھارٹی موجود ہے جس کے سامنے پیش کی جاسکتی تھی، بجائے اس کے میڈیا کا استعمال کیا گیا، جس سے گریز ضروری تھا، لہذا، آپ کو ہدایت دی  جاتی ہے کہ اس طرح کے کسی بھی معاملے پر میڈیا سے رابطہ کرنے سے گریز کریں اور آل انڈیا سروسز (کنڈکٹ) رولز کی پابندی کریں۔

واضح رہے کہ ریاست کے بیوروکریٹک حلقوں کو چونکا دینے والے دونوں عہدیداروں کے درمیان جھگڑا اس وقت شروع ہوا تھا جب روپا  موڈگل نے گزشتہ ہفتہ   روہنی سندھوری کے خلاف 19 الزامات لگائے۔ اتوار کو، اس نے آئی اے ایس افسر کی سات تصاویر شیئر کیں، ان پر الزام لگایا کہ وہ انہیں مرد ساتھیوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔ اس نے یہ بھی الزام لگایا کہ سندھوری نے پیر کو ایک فیس بک پوسٹ میں واضح تصاویر شیئر کی ہیں۔ روپا نے چیف سکریٹری وندیتا شرما سے بھی شکایت درج کرائی اور سندھوری کے خلاف الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے،روہنی  سندھوری نے الزام لگایا کہ روپا ذاتی عداوت کی وجہ سے ان کے خلاف ایسے تبصرے کر رہی ہیں، اور ایسا برتاؤ کر رہی ہیں جیسے وہ اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھی ہوں۔

سندھوری نے کہا کہ وہ روپا کی کارروائیوں کے لیے مناسب حکام کے ساتھ قانونی اور دیگر کارروائیاں کریں گی جو تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت بدانتظامی اور مجرمانہ جرائم کے زمرے میں آتی ہیں۔

دونوں افسران نے حکومت کی چیف سکریٹری وندیتا شرما کے پاس ایک دوسرے کے خلاف شکایات اور جوابی شکایتیں درج کرائی تھیں۔ پیر کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں بھی اس معاملے پر غور کیا گیا۔ وزراء نے افسران کی عوامی لڑائی سے حکومت کی شبیہ کو متاثر کرنے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی : ناکام عاشقی کے نتیجے میں دوسرا قتل 

ہبلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس شخص کو اپنی محبت کے انکار پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر چاقو سے وار کیا جب وہ ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

پرجول ریونا معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہیئے : سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اتوار کے روز ایم پی پرجول ریوناکیس میں جاری خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا اور منصفانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔

پرجول ریونا کےجنسی اسکینڈل کا شکار ایک متاثرہ کی آپ بیتی

کرناٹک کے مشہور سیکس اسکینڈل کیس کی ایک شکار نے آگے آکر معطل جے ڈی ایس لیڈر پرجول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔  رپورٹ  کے مطابق اس نے کہا کہ پرجول نے چار سے پانچ سال قبل اس کی بنگلور میں رہائش گاہ پر اس کی ماں کی عصمت دری کی تھی۔ میرے ساتھ بھی جنسی ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...