کرناٹک میں گروہا لکشمی اسکیم؛ 25 ہزار خواتین کو ہوسکتی ہے مایوسی
بنگلورو ، 9؍ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی ) کانگریس حکومت نے ریاست میں تمام خاندانوں میں گھر کی مالکن کے بینک کھاتہ میں ماہانہ 2 ہزار روپئے جمع کرنے کی اسکیم کا اجرا کردیا ہے۔
البتہ اب یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ جن خواتین نے اس اسکیم کے تحت بینکوں کے ذریعہ اپنے نام رجسٹر کروائی ہیں، ان میں سے 25 ہزار سے زائد خاندانوں کی خواتین کو اس ماہ یہ رقم مل نہیں پائے گی۔
اب تک 69 لاکھ خاندانوں کی مالکنوں نے اس اسکیم کے لئے نام رجسٹرر کروائے ہیں ، لیکن ان کے لئے لازمی ہے کہ وہ اپنے بینک کھاتہ سے اپنا آدھار کارڈ اور پین کارڈ لنک کروائیں ، لیکن زیادہ تر خواتین نے پین کارڈ لنک نہیں کیا ہے اور گھر کی اصل مالکن کے ثبوت پر مناسب دستاویز بھی جمع نہیں کروائی ہے، اب تک ایسے 25412 معاملات کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان خواتین کو اس ماہ گروہا لکشمی کا دھن ملنے والا نہیں ہے ۔
گروہا لکشمی اسکیم پر عمل کئے حکومت نے اب تک 4500 کروڑ کی رقم ریلیز کی ہے، ہر ماہ کی 15 تاریخ سے قبل ان کے بینک کھاتوں میں 2 ہزار روپئے جمع کئے گئے ہیں۔
اب تک 1.13 کروڑ خواتین نے نام رجسٹرا کروائے ہیں۔ 44.52 لاکھ خواتین کو رقم جمع ہوئی ہے، 10 دنوں کے اندر ہی بقیہ خواتین کے کھاتوں میں بھی رقم جمع کردی جائے گی۔