17 ستمبر کو وزیراعلیٰ کا گلبرگہ دورہ؛ دستور ہند کی دفعہ جے371 کے موثر نفاذ کے لئے وزیر کرناٹک پریانک کھرگے کا تیقن

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st August 2023, 7:46 PM | ریاستی خبریں |

    گلبرگہ31/اگست ( شاکر ایم اے حکیم/ایس او نیوز)دیہی ترقی اور پنچایت راج کے وزیر، آئی ٹی بی ٹی اورگلبرگہ  ضلع انچارج منسٹر پریانک کھرگے نے لکشمن دستی کی قیادت میں کلیان کرناٹک سنگھرش سمیتی کے ایک وفد کو یقین دلایا ہے  کہ چیف منسٹر سدرامیا، کلیان کرناٹک امرت مہااتسو تقریبات کے موقع پر 17/ ستمبر کو ڈیویژنل ہیڈکوارٹر کلبرگی پہنچیں گے۔ 

اس بات کا تیقن انہوں نے اُس وقت دیا جب کلیان کرناٹک سنگھرش سمیتی کے ایک وفد نے ضلع انچارج وزیر پریانک کھرگے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور کلیان کرناٹک اتسو دیوس اور آئین کے آرٹیکل 371 جے کے مؤثر نفاذ کے بارے میں ایک تفصیلی تجویز پیش کی۔ اس موقع پر کمیٹی کے وفد کو یقین دلاتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ چیف منسٹر کلیان کرناٹک اتسو دیوس کے لئے 17/ ستمبر کو کلبرگی پہنچیں گے اور آرٹیکل 371 جے کے تحت فلاح و بہبود کے لئے تقرریوں اور ترقیوں سمیت خصوصی حیثیت کے استحقاق پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی میں تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اس خصوص میں مناسب فیصلہ لیا جائے گا. انہوں نے یقین دلایا کہ فلاح و بہبود کے ماہرین کے اجلاس کی تاریخ جلد از جلد طے کی جائے گی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

مودی جی کیا اب بھی آپ خاموش رہیں گے؟ پرینکا گاندھی نے ریونّا سیکس اسکینڈل معاملہ پر پی ایم مودی سے کیا سوال

کرناٹک میں جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کے لیے اس وقت حالات انتہائی ناخوشگوار معلوم پڑ رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخاب کے درمیان ہاسن سے این ڈی اے امیدوار پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل معاملہ نے طول پکڑ لیا ہے اور اب جے ڈی ایس کے کئی لیڈران بھی ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ...

مرکزی حکومت کی ناکامیوں کو چھپانے جگہ جگہ جھوٹ بولا جارہا ہے، گلبرگہ میں وزیر اعلیٰ سدرامیا کا صحافتی کانفرنس  سے خطاب

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے دو دن قبل گلبرگہ کی ایک خانگی ہوٹل میں ایک صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ دس برسوں کے دوران وزیر اعظم نریند مودی نےبار بار جھوٹ بولتے ہوئے مارکیٹنک کی ہے ۔ وہ جھوٹ بولنے میں مصروف ہیں اور ماہر ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس کے خلاف ایک ...

سیکس اسکینڈل معاملہ: لوک سبھا انتخاب کے درمیان کرناٹک جے ڈی ایس میں زبردست اختلاف، ریونّا کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ

سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کے پوتے اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا کے جنسی اسکینڈل نے کرناٹک میں ہلچل مچا رکھی ہے۔ ملازمہ کی شکایت پر پولیس نے پرجول ریونّا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونّا کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ کانگریس نے اس واقعے کے خلاف زبردست احتجاج شروع کر دیا ...

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...