کرناٹک میں ذات مردم شماری رپورٹ نومبر میں پیش کرنے کی تیاری

Source: S.O. News Service | Published on 4th October 2023, 12:08 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو ،4/اکتو بر (ایس او  نیوز/ایجنسی ) بہار میں ذات مردم شماری کی تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد ملک کے سیاسی منظر نامے میں جو کھلبلی مچی ہوئی ہے اسی درمیان کرناٹک میں کی گئی ذات مردم شماری کی تفصیلات منظر عام پر لانے کیلئے سدارامیا حکومت کی طرف سے تیاریاں شروع کی جاچکی ہیں۔

منگل کے روز وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اس سروے کو انجام دینے والے ریاست کے مستقل پسماندہ طبقات کمیشن کو ہدایت جاری کی کہ وہ اس سروے کی رپورٹ تیار رکھے۔

بیلگاوی میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ انہوں نے کمیشن کے سابق چیرمین کانت راج کی طرف سے تیاری کی گئی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کیلئے اس سے پہلے بھی کوشش کی تھی۔ کمار سوامی کی دور حکومت میں کانت راج کی رپورٹ تیار ہو چکی تھی۔

اب اس رپورٹ کو طلب کر کے حکومت اس کا جائزہ لے گی۔ اس وقت کمیشن کے سکریٹری نے رپورٹ پر دستخط نہیں کئے تھے اسی لئے اب جوسکریٹری ہیں ان سے کہا گیا ہے کہ دستخط کر کے رپورٹ حکومت کو سونپ دیں۔ ذات مردم شماری کی تفصیلات کی بنیاد پر سماجی اور معاشی سروے کرنے کیلئے بھی ہدایت دی گئی تھی۔

اس دوران سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ بہار میں ذات مردم شماری کی تفصیل سامنے آنے کے بعد جو سیاسی منظر نامہ بدلا ہے اسے دیکھتے ہوئے حکومت کرناٹک نے بھی نومبر کے دوران ذات مردم شماری کی تفصیلات عوامی سطح پر لانے کی پہل کر دی ہے۔

اس مردم شماری کی تفصیلات پر وز یر اعظم مودی کی سخت برہمی اور بی جے پی کو ہونے والے سیاسی فائدے کا حساب الٹ جانے کی وجہ سے کانگریس کرناٹک میں بھی یہ تفصیلات باہر لانے کیلئے کمر بستہ نظر آ رہی ہے۔

سینئر کانگریس لیڈربی کے ہری پر ساد نے منگل کے روز ریاستی حکومت سے مانگ کی کہ وہ کرناٹک میں کرائی گئی ذات مردم شماری کی تفصیلات منظر عام پر لائے اور ریاست کے کمزور طبقات کو انصاف دینے کیلئے پہل کرے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہاسن جنسی اسکینڈل معاملے میں جے ڈی (ایس) لیڈر ایچ ڈی ریونّا عدالت کی جانب سے عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتار

  سابق وزیر اعظم اور  جے ڈی (ایس) سپریمو ایچ ڈی دیوے گوڑا کے فرزند اور ہولے نرسی پور کے جنتادل ّ(ایس) رکن اسمبلی  ایچ ڈی ریونّا   کو  خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے   پدمنابھ نگر میں واقع دیوے گوڈا کے  مکان  سے ہفتہ کی شام  حراست میں لے لیا ہے۔ ان کے خلاف  جنسی ہراسانی اور ...

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل: متاثرہ خواتین کے لیے فکر مند راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ سدارمیا کو لکھا خط

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل نے کرناٹک کی سیاست زوردار ہلچل پیدا کر دی ہے۔ کئی خواتین سے جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ اب اس معاملے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کرناٹک کے وزیر ...

’جاؤ پھانسی لگا لو‘ کہہ دینے کو خودکشی کے لیے اکسانا قرار نہیں دیا جا سکتا: کرناٹک ہائی کورٹ

کرناٹک ہائی کورٹ نے خودکشی کے ایک معاملے میں اہم فیصلہ دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ کسی نے اگر کسی کو کہہ دیا کہ جاؤ پھانسی لگالو، اس کے صرف اتنا کہہ دینے کو خودکشی کے لیے اکسانے کے زمرے میں نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس ایم ناگ پرسنّا کی عدالت نے قابل اعتراض بیانات پر مشتمل ...

پرجول سیکس معاملہ کو لے کر ششی تھرور نے کہا؛ اس کی بازگشت ملک بھر میں سنائی دے گی، بی جے پی کو صفائی دینا ہوگامشکل

کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے کہا ہے کہ جنتا دل (ایس) کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے حق میں مہم چلانے کے بعد بی جے پی کے لیے وضاحت دینا مشکل ہو جائے گا اور اس 'سیکس سکینڈل' کی بازگشت نہ صرف کرناٹک بلکہ لوک سبھا میں بھی ہوگی۔ انتخابات کے باقی مراحل پورے ملک میں سنائے جائیں گے۔

کرناٹک: پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل معاملہ میں اب ایچ ڈی ریونّا کے خلاف بھی درج ہوئی ایف آئی آر، عصمت دری اور اغوا کا الزام

کرناٹک سیکس اسکینڈل معاملے میں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو ے گوڑا کے بیٹے رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کے خلاف کرناٹک پولیس نے عصمت دری اور اغوا کی ایف آئی آر درج کی ہے۔ متاثرہ خواتین میں سے ایک کے بیٹے نے پولیس میں اپنی ماں کے اغوا کی شکایت درج کرائی ہے جس کے بعد ایچ ڈی ریونّا کے ...