روح پرور تقریب کے دوران غلاف کعبہ تبدیل

Source: S.O. News Service | Published on 20th July 2023, 10:18 AM | خلیجی خبریں |

مکہ مکرمہ ، 20/ جولائی(ایس او نیوز/ایجنسی)ہر سال کی طرح نئے اسلامی سال کے آغاز پر غلاف کعبہ تبدیل کیا گیا،اس سلسلے میں مسجد الحرام خانہ کعبہ میں غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب ہوئی۔

عرب میڈیا کے مطابق ہر سال کی طرح نئے اسلامی سال کے آغاز پر یکم محرم الحرام کو غلاف کعبہ تبدیل کیا گیا۔ اس سلسلے میں منگل اور بدھ کی درمیانی شپ مسجد الحرام خانہ کعبہ میں غلاف کعبہ کی روح پرور تقریب ہوئی۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی زیر نگرانی کنگ عبدالعزیز کسوہ کمپلیکس کے ماہرین کی ایک ٹیم نے یہ کام مکمل کیا۔ غلاف کعبہ کو باندھنے والے سنہری کڑوں کو ہٹانے، پرانے غلاف کی جگہ نئے غلاف کی تبدیلی کے عمل میں تین سے چار گھنٹے لگے۔

اس موقع پر شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ غلاف کعبہ کے حوالے سے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس اکیڈمی قائم کرنے کا اسٹرٹیجک منصوبہ بنایا گیا ہے جس میں سعودی نوجوانوں کو خصوصی کورس اور تربیت دی جائے گی۔

غلاف کعبہ میں سونے، چاندی اور خالص ریشم کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی تیاری میں جدید مشینری استعمال کی جاتی ہے جو ماہرین کی زیر نگرانی کارکن محنت اور لگن سے تیار کرتے ہیں۔ پیداوار اور مینوفیکچرنگ کے تمام مراحل مکمل ہونے پر اور ذی القعدہ کے مہینے کے وسط میں خانہ کعبہ کے غلاف کے کارخانے میں سالانہ تقریب ہوتی ہے اور غلاف کو نگران اعلیٰ کے حوالے کیا جاتا ہے۔

اس سال نئے غلاف کعبہ کی تیاری پر تقریباً 25 ملین ریال لاگت آئی ہے۔ اس میں سونے اور چاندی کے علاوہ 850 کلو گرام خام ریشم استعمال ہوا۔ 100 سے زیادہ ہنر مند کاریگروں نے غلاف کے 55 ٹکڑوں کی تیاری پر کام کیا اور ہر ٹکڑے کی کڑھائی میں 60 سے 120 دن لگے۔ غلاف کعبہ کی تیاری میں استعمال ہونے والے مواد کے معیار کو استعمال سے قبل لیبارٹری میں ٹسٹ کیا گیا۔

اس سے قبل کنگ عبدالعزیز کسوہ کمپلیکس سے غلاف کعبہ کو مخصوص ٹرکوں اورگاڑیوں سے مخصوص راستے سے جلوس کی شکل میں مسجد الحرام تک لایا گیا تھا اور اسے مسجد الحرام کے بیرونی دروازے سے مطاف تک پہنچانے کیلئے مخصوص راستے کا تعین کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ غلاف کعبہ تبدیلی کے تمام عمل کے دوران ہر ایک حصے کو علیحدہ علیحدہ کعبہ کے بالائی حصے پر لایا جاتا ہے جہاں سے پھر انہیں اتارا جاتا ہے اور پچھلا غلاف اتار لیا جاتا ہے۔ یہ عمل چار مرتبہ باری باری دہرایا جاتا ہے جب تک کہ نیا غلاف چڑھا نہ دیا جائے اور پرانا اتر نہ جائے۔

اس سے قبل کئی دہائیوں سے غلاف کعبہ (کِسوۃ) ہر سال حج کے دوران 9 ذوالحج کی صبح کو حجاج کے میدان عرفات روانہ ہونے کے بعد تبدیل کیا جاتا تھا تاہم گزشتہ سال غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی سالانہ تقریب اب ہر سال یکم محرم کو منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...