مختار انصاری کی موت پر سوال، یوگی سرکار کٹہرے میں،عدالتی جانچ کا حکم

Source: S.O. News Service | Published on 30th March 2024, 10:37 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 30/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) باندہ جیل میں قید رہے مختارانصاری کی موت کے معاملہ میں جوڈیشیل انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ (ایم پی  ایم ایل اے کورٹ ) باندہ کو جانچ سونپی گئی ہے اور ایک ماہ میں رپورٹ دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈی ایم باندہ نے بھی اے ڈی ایم سے جانچ کرانے کا حکم جاری کیاہے۔ اس کے ساتھ ہی سینئر سپرنٹنڈنٹ جیل، کوہدایت دی گئی ہے کہ مختار انصاری کی موت اورعلاج سے متعلق جو بھی دستاویزات ہیں انہیں تین دن کے اندر تفتیشی افسر گریما سنگھ کو فراہم کریں۔ مختار انصاری کی مشتبہ موت پر سوال اٹھائے جارہے ہیں۔ ایک طرف یوپی کے مسلمانوں میں اس تعلق سے شدید ناراضگی اور غم و غصہ ہے تو دوسری طرف اس معاملے میں متعدد اپوزیشن لیڈران نے آواز بلند کی ہے اور ریاست کی یوگی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا ہے۔

یاد رہے کہ باندہ جیل میں قیدسابق ممبر اسمبلی مختار انصاری گزشتہ روز شام کو جیل کے بیرک میں مشتبہ حالت میں گر گئے تھے۔ ان کو علاج کے لئے میڈیکل کالج میں بھرتی کرایا گیا تھا، دو ڈھائی گھنٹے کی کوشش کے بعد میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دے دیا۔ مختار کے اہل خانہ نے ان کی موت پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے جانچ کا مطالبہ کیا تھا۔ جمعہ کو ان کا باندہ میں پوسٹ مارٹم کرایا گیا، اس کے بعد ان کی میت اہل خانہ کے سپرد کر دی گئی۔ پولیس کی موجودگی میں ۲۶؍گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ ان کی لاش کو آبائی وطن غازی پور کے لئے روانہ کیا گیا۔ ان کے بیٹے عمر انصاری کے مطابق نماز جنازہ سنیچر کو بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور آبائی قبرستان کالی باغ میں تدفین عمل میں آئے گی۔ اس دوران پورے یوپی میں ہائی الرٹ جاری  کردیا گیا ہے۔  خاص طور پر غازی پور میں چپہ چپہ پر پولیس اور فورسیز کو تعینات کیا گیا ہے۔

دوسری طرف بارہ بنکی عدالت میں مختار انصاری کے وکیل نے ایف آئی آر درج کرنے کی تحریردی ہے اور باندہ جیل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی گزارش کی ہے۔مختار انصاری کے وکیل رندھیر سنگھ سمن نے۲۱؍ مارچ ۲۰۲۴ءکو عدالت میں مختار انصاری کی طرف سے دی گئی درخواست کو’’ ڈائنگ اسٹیٹمنٹ ‘ماننے اور اس کی بنیاد پر  مقدمہ درج کرنے کی درخواست داخل کی ہے۔ اس بیان میں مختار انصاری نے ’سلوپوائزن‘ دینے کالزام لگاتے ہوئے اپنی جان کو خطرہ بتایا تھا۔واضح رہے کہ مختار انصاری کی جمعہ کو بارہ بنکی کی عدالت میں پیشی ہونی تھی لیکن اس سے قبل ہی ان کا انتقال ہو گیا۔ مختار کے وکیل نے باندہ جیل کی سی سی ٹی وی فوٹیج، ڈی وی آر، افسران کی رجسٹرڈ انٹری اورتصاویر وغیرہ کو محفوظ کئے جانے کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ سچ سامنے آسکے۔

ادھر مختار انصاری کی موت پر اہل خانہ سوالات اٹھا رہے ہیں۔ مختار کے بیٹے اور بھائی کا الزام ہے کہ انہیں `سلو پوائزن دیا گیا۔مختار انصاری کے بیٹے عمر انصاری نے مطالبہ کیا کہ ان کے والد کا پوسٹ مارٹم دہلی میں ایمس کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے۔اس حوالے سے عمر نے باندہ کے ضلع مجسٹریٹ کو  خط لکھ کر کہا تھا کہ ان کے خاندان کو باندہ کے اسپتال  انتظامیہ پر بھروسہ نہیں ہے مگر عمر کی درخواست کوقبول نہیںکیا گیا اورباندہ  اسپتال  میں ہی پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔ 

 مختار انصاری کے بیٹے عمر انصاری نے یہ بھی کہا کہ یہ واضح ہے کہ ان کے والد کی موت کیسے ہوئی۔ وہ انصاف کے  لئے عدالت جائیں گے۔ اس معاملے میں بی ایس پی سربراہ مایاوتی  نے کہا کہ مختار انصاری کی جیل میں موت کے حوالے سے ان کے اہل خانہ کی جانب سے لگائے جانے والے سنگین الزامات اعلیٰ سطحی تحقیقات کے متقاضی ہیں، تاکہ ان کی موت کے اصل حقائق سامنے آسکیں۔ ایسے میں ان کے گھر والوں کا غمزدہ ہونا فطری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

عام آدمی پارٹی کے اسٹار پرچاکوں میں اروند کیجریوال، منیش سسودیا بھی شامل

عام آدمی پارٹی نے دہلی اور ہریانہ کے لئے اسٹارپرچارکوں کی فہرست جاری کی ہے۔ فہرست میں اروند کیجریوال اور سنیتا کیجریوال کے نام شامل ہیں۔ ساتھ ہی منیش سسودیا بھی اسٹارپرچارکوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، ان کی پارٹی کے ساتھی اور ...

تیسرے مرحلے کے لیے انتخابی مہم تھم گئی، 10 اہم سیٹوں پرملک کی نظریں

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مہم آج شام 5 بجے کے بعد ختم ہو گئی ہے ۔ تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی۔ 7 مئی کو 10 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کل 94 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ ان میں آسام سے 4، بہار سے 5، چھتیس گڑھ سے 7، گوا سے 2، گجرات سے 26، کرناٹک سے 14، مدھیہ ...

لوک سبھا انتخابات پر پڑسکتا ہےگرمی اور لو کا اثر

مئی کے مہینے کی آمد کے ساتھ ہی شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں گرمی کا بڑھتا ہوا اثر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے کئی حصوں میں ووٹنگ کے ابھی پانچ مراحل باقی ہیں اور بڑھتی ہوئی گرمی کا اثر لوک سبھا انتخابات پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ...

نابالغوں کے ڈیجیٹل جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے: چیف جسٹس آف انڈیا

چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ نیپال کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ نیپالی چیف جسٹس بشومبھر پرساد شرسٹھا نے انہیں مدعو کیا ہے۔ نیپال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

اپوزیشن اتحاد کا وزیراعظم چہرہ کون ہوگا؟ ششی تھرور نے بتایا

اپوزیشن کے اتحاد پرمسلسل سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ساتھ ہی وزیر اعظم کے چہرے کو لے کر اس اتحاد میں سیاست بھی جاری ہے۔اس دوران کانگریس لیڈر ششی تھرور نے واضح کیا کہ اپوزیشن پارٹیاں جو ایک ساتھ یا ایک دوسرے کے خلاف مہم چلا رہی ہیں وہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ایک ساتھ آئیں گی۔ انہوں نے ...

کرناٹک کانگریس نے راہل گاندھی و سدارمیا کی اینیمیٹڈ ویڈیو کے خلاف جے پی نڈا و امیت مالویہ کے خلاف درج کرائی شکایت

کرناٹک بی جے پی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو  سے متعلق ریاست میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ کانگریس نے اس ویڈیو کے حوالے سے بی جے پی صدر جے پی نڈا اور پارٹی کے سوشل میڈیا انچارج امیت مالویہ نیز کرناٹک بی جے پی کے صدر بی وائی وجیندر کے خلاف الیکشن ...