کمٹہ کے جے ڈی ایس لیڈر سورج نائک سونی ہو سکتے ہیں کانگریس میں شامل

Source: S.O. News Service | Published on 12th March 2024, 1:31 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ،  12/ مارچ (ایس او نیوز) گزشتہ اسمبلی انتخاب کے دوران کمٹہ سے جے ڈی ایس کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے سورج نائک سونی کے بارے میں خبر گرم ہے کہ وہ اب جے ڈی ایس سے الگ ہو کر کانگریس میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ 
    
باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی ہفتے جمعہ کے دن بینگلورو میں کانگریس پارٹی کے دفتر میں سورج  نائک سونی باضابطہ طور پر کانگریس میں شامل ہونے کاامکان ہے ۔ 
    
سورج نائک سونی ضلع میں ایک نوجوان اور متحرک سیاسی چہرا ہے ۔ گزشتہ اسمبلی الیکشن میں بہت ہی کم ووٹوں سے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس شکست کے بعد بھی ان کے حامیوں کی تعداد میں کوئی کمی نہیں آئی ہے بلکہ اس میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ 
    
بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ سونی کے حامیوں نے پارلیمانی الیکشن میں انہیں امیدوار بنانے کے لئے سوشیل میڈیا پر مہم چلائی ہے اور خود سورج نائک سونی بھی کسی بھی پارٹی میں شامل ہونے کے لئے پارلیمانی الیکشن میں ٹکٹ کا وعدہ چاہتے ہیں ۔ 
    
اب دیکھنا یہ ہے کہ جمعہ کے دن سورج نائک کانگریس میں غیر مشروط  طور پر شامل ہوتے ہیں یا کسی شرط کے ساتھ ان کی شمولیت ہوتی ہے یا پھر یہ محض ایک افواہ ثابت ہوتی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...