لوک سبھا انتخابات سے قبل سیکولر کہلانے والی جنتادل ،این ڈی اے اتحاد میں ہوگئی شامل

Source: S.O. News Service | Published on 23rd September 2023, 11:24 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 23/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی)  اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے عین قبل  کرناٹک کی سیکولر کہلانے والی جنتادل (سیکولر) بالاخر بی جے پی والی این ڈی اے اتحاد میں شامل ہوگئی ہے۔  میڈیا رپورٹوں کے مطابق  جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کمارسوامی نے دہلی میں وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات  کے بعد اُن کے ساتھ اتحاد کا اعلان کیا ۔ شاہ اور کمار سوامی کے درمیان کرناٹک میں سیٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ تاہم ابھی تک اس کی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں.

یاد رہے کہ  شمالی ہندوستان میں بی جے پی کو داخل ہونے کا راستہ  کرناٹک کی جے ڈی ایس نے ہی فراہم کیا تھا جب جے ڈی ایس نے بی جے پی سے ہاتھ ملاکر حکومت کی تھی، بعد میں جے ڈی ایس نے اقتدار کے لئے کانگریس سے بھی ہاتھ ملایا، لیکن حکومت زیادہ دن نہیں چل سکی تھی۔ اب جبکہ حالیہ انتخابات میں کرناٹک میں جےڈی ایس کا شیرازہ بکھر چکا ہے،  پھر ایک بارجے ڈی ایس نے  بی جے پی سے ہاتھ ملاتے ہوئے  این ڈی اے  )(نیشنل ڈیموکریٹک الائنس) کے ساتھ  مل کر لوک سبھا انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ امیت شاہ کے بعد کمارسوامی نے بی جے پی صدر جے پی نڈا سے بھی ملاقات کی۔ کمار سوامی کے ساتھ ملاقات کے بعد، نڈا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا  کہ ہم ان کا این ڈی اے میں تہہ دل سے خیرمقدم کرتے ہیں۔ اس سے این ڈی اے اور وزیر اعظم مودی کے "نیا ہندوستان، مضبوط ہندوستان” کے وژن کو مزید تقویت ملے گی۔

جے ڈی ایس کے این ڈی اے میں شامل ہونے کے بعد کانگریس نے کہا کہ بی جے پی کی B ٹیم باضابطہ طور پر این ڈی اے اتحاد  کا حصہ بن گئی ہے۔

یاد رہے کہ سال 2019 میں جے ڈی ایس صرف ہاسن کی سیٹ جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔ وہیں بی جے پی نے منڈیا، بنگلورو (دیہی) اور چکبالاپور میں سیٹیں جیتی  تھیں۔ ہاسن میں  سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پراجول ریونا نے  الیکشن جیتا تھا لیکن یکم ستمبر کو کرناٹک ہائی کورٹ نے ان کی امیدواری کو منسوخ کر دیا۔ عدالت نے کہا تھا کہ اس نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں الیکشن کمیشن کو حلف نامے میں غلط معلومات دی تھیں۔ اس نے اپنی 24 کروڑ روپے سے زیادہ کی آمدنی چھپائی تھی۔ پراجوال 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں جیتنے والی پارٹی کے واحد ایم پی تھے۔ لیکن ہاسن کے ایم پی کی منسوخی کے بعد اب جے ڈی ایس کے پاس لوک سبھا میں کوئی رکن نہیں ہے۔

  گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں جے ڈی ایس کو 9.67 فیصد ووٹ ملے تھے۔ لیکن اُس  وقت، جے ڈی ایس نے اسمبلی انتخابات میں 19 سیٹیں جیتی تھیں اور پارٹی کو 13.29 فیصد ووٹ ملے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...

سیکس اسکینڈل معاملہ: پرجول ریونا کو 7 دنوں کی مہلت دینے سے ایس آئی ٹی کا انکار

  سیکس اسکینڈل کیس کے سلسلہ میں فحش ویڈیو کیس کی تحقیقات کر رہی ایس آئی ٹی نے پرجول ریونا کو راحت نہیں دی اور 7 دن کی مہلت دینے سے انکار کر دیا۔ جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا اس وقت بیرون ملک موجد ہیں۔ انہوں نے ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے سات دن کا وقت مانگا تھا ...

دیوے گوڑا نے پوتے ریونّا کو بھگا دیا، وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پی ایم مودی کو لکھا خط، پاسپورٹ رد کرنے کا مطالبہ

پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل کا معاملہ لگاتار سرخیوں میں ہے۔ اس تعلق سے اب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دیوگوڑا نے اپنے پوتے کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد کی۔ اس تعلق سے وزیر اعلیٰ سدارمیا ...

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...