پہلےٹی 20میچ میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سےشکست دیدی ، سریش ائیر اور کے ایل راہل کی شاندار نصف سنچریاں

Source: S.O. News Service | Published on 24th January 2020, 11:49 PM | اسپورٹس |

آکلینڈ،24/جنوری (ایس او نیوز) پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورس میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 203 رن بنائے ، جس کے بعد ہندوستان نے کے ایل راہل اور سریش ائیر کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت 19 اوورس میں ہی چار وکٹ گنوا کر میچ اپنے نام کرلیا ۔ یہ میچ آکلینڈ میں کھیلا گیا ۔

ہندوستان کی شروعات بہت اچھی نہیں رہی اور اس کو پہلا جھٹکا دوسرے ہی اوورس میں اس وقت لگ گیا ، جب روہت شرما صرف چھ رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ تاہم اس کے بعد کپتان وراٹ کوہلی اور دوسرے سلامی بلے باز کے ایل راہل نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کے اسکور کو تیزی سے آگے بڑھایا ۔ ہندوستان کو دوسرا جھٹکا کے ایل راہل کے طور پر 115 کے مجموعی اسکور پر اس وقت لگا ، جب کے ایل راہل 56 رن بناکر ایش سودھی کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔ کے ایل راہل کے آوٹ ہونے کے جلد ہی بعد 121 کے مجموعی اسکور پر کپتان کوہلی بھی 45 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ تاہم اس کے بعد سریش ائیر نے شاندار بلے بازی کی اور پہلے شیوم دوبے کے ساتھ 21 رنوں کی شراکت داری کی اور پھر منیش پانڈے کے ساتھ مل کر ٹیم کو جیت دلائی ۔ شیوم دوبے 13 رن بناکر آوٹ ہوئے جبکہ سریش ائیر 58 رن اور منیش پانڈے 14 رن بناکر ناٹ آوٹ واپس آئے ۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے ٹاس ہار کر بلے بازی کرتے ہوئے 203 رنوں کا بڑا اسکور کھڑا کیا ۔ سلامی بلے باز کولن منرو اور مارٹن گپٹل نے نیوزی لینڈ کو شاندار شروعات دلائی اور جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 7.5 اوورس میں 80 رن بنا ڈالے ۔ تاہم گپٹل 30 رن بناکر شیوم دوبے کے شکار بنے ۔ منرو نے 59 اور کپتان ولیمسن نے 51 بنائے جبکہ راس ٹیلر 27 گیندوں پر 54 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔ ہندوستان کی طرف سے بمراہ ، شردل ٹھاکر ، چہل ، شیوم دوبے اور جڈیجہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔ محمد سمیع کو کوئی وکٹ نہیں ملی ۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...