آئرلینڈ کی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں جنوبی افریقہ کیخلاف پہلی فتح

Source: S.O. News Service | Published on 14th July 2021, 11:42 PM | اسپورٹس |

ڈبلن،14؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) آئرلینڈ کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 43 رنز سے شکست سے دوچار کرتے ہوئے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پروٹیز کے خلاف ون ڈے میچ میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈبلن کے میلاہائیڈے میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان اینڈی بالبرنی کی 102 رنز کی عمدہ اننگز کی بدولت 290 رنز بنائے۔ 

اینڈی بالبرنی نے 117 گیندوں پر 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ہیری ٹیکٹر 79، جارج ڈاکریل 45، اینڈی میک برائن 30 اور پال سٹرلنگ 27 رنز بنا سکے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اینڈیل فیلوک وائیو 2 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ کاگیسو ربادا، کیشو مہاراج اور تبریز شمسی نے ایک، ایک کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 247 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پروٹیز کی جانب سے جانے من ملان 84 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے مگر اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ 

دیگر کھلاڑیوں میں ریسی وینڈرڈوسن 49، ڈیوڈ ملر 24، کیشو مہاراج 17، کاگیسو ربادا 16، اینرچ نورجے 10، ٹیمبا باووما 10، کائل ورائن 13، اینڈیل فیلوک وائیو 2 اور تبریز شمسی کوئی سکور نہ بنا سک

آئرلینڈ کی جانب سے اینڈی میک برائن، مارک اڈائیر اور جوشوا لٹل نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کریگ ینگ، سیمی سنگھ اور جارج ڈاکریل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...