آئی پی ایل 2022: ممبئی نے دہلی کو ہراکر بنگلورو کو پلے آف میں پہنچا دیا

Source: S.O. News Service | Published on 22nd May 2022, 11:53 AM | اسپورٹس |

ممبئی، 22؍ مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی کیپٹلس کو ڈی آر ایس نہ لینے کی وجہ سے سخت دھچکا لگا جب ٹم ڈیوڈ کا کھاتہ نہیں کھلا تھا لیکن ڈیوڈ نے اس نئی زندگی کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے صرف 11 گیندوں میں چار چھکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے اور ممبئی نے دہلی کو پانچ وکٹ سے ہراکر رائل چیلنجرز بنگلور وکوآئی پی ایل کے پلے آف میں پہنچادیا۔

دہلی نے روومن پاول (43)، رشبھ پنت (39) اور اکشر پٹیل (ناٹ آؤٹ 19) کی کارآمد اننگز کی مدد سے 20 اوور میں سات وکٹ پر 159 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا لیکن ممبئی نے 19.1 اوور میں پانچ وکٹ پر 160 رن بنا کر ہرا دیا۔ ممبئی نے اس طرح اپنی مہم کا اختتام جیت کے ساتھ کیا۔ ممبئی کی جیت نے بنگلورو کو چوتھی ٹیم کے طور پر پلے آف میں پہنچا دیا۔

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے والی دہلی کی شروعات خراب رہی اور اس نے 50 رن کے راستے میں ہی اپنے چار وکٹ گنوا دیئے۔ اس میں پرتھوی شا کے 23 گیندوں پر 24 رنز شامل تھے۔ لیکن اس کے بعد پاول اور پنت نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 75 رنز جوڑ کر ٹیم کو کسی حد تک سنبھالا۔ پنت نے 33 گیندوں پر 39 رن میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ پاول نے 34 گیندوں پر 43 رن میں ایک چوکا اور چار چھکے لگائے۔

پٹیل نے 10 گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 19 رن بنا کر دہلی کو فائٹنگ اسکور تک پہنچا دیا۔ ممبئی کی جانب سے جسپریت بمراہ 25 رن پر تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب رہے جبکہ رمندیپ سنگھ نے 29 رن پر دو وکٹیں حاصل کیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...