آئی پی ایل 14: کولکتہ نائٹ رائڈرس نے سن رائزرس حیدرآباد کو 10 رن سے شکست دی، نتیش رانا کی جارحانہ اننگز

Source: S.O. News Service | Published on 12th April 2021, 7:34 AM | اسپورٹس |

چنئی،12؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) سلامی بلے باز نتیش رانا (80) اور راہل ترپاٹھی (53) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت کولکتہ نائٹ رائڈرس نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف اتوار کے روز آئی پی ایل 14 کے تیسرے مقابلوں کو یکطرفہ انداز میں 10 رن سے جیت لیا۔

کولکتہ نے 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 187 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا ، جب کہ حیدرآباد کی ٹیم 20 اوور میں پانچ وکٹوں پر 177 رنز ہی بنا سکی۔

حیدرآباد کی طرف سے منیش پانڈے نے ناٹ آوٹ 61 اور جانی بیئرسٹو نے 55 رنز بنائے۔ عبد الصمد نے صرف آٹھ گیندوں میں دو چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آوٹ 19 رنز بنائے۔ منیش پانڈے نے اننگز کے آخری اوور میں آندرے رسل کی آخری گیند پر چھکا مارا لیکن حیدرآباد کو جیت دلانے کے لئے کافی نہیں تھا۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے حیدرآباد کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اسنے دس رن تک کپتان ڈیوڈ وارنر اورردھمان ساہا کی وکٹ گنوا دیں ۔ وارنر کوپرسدھ کرشنا نے پویلین بھیجا جبکہ ساہا کو بائیں ہاتھ کے اسپنر شکیب الحسن نے بولڈ کیا ۔ تاہم جانی بیئرسٹو اور منیش پانڈے نے تیسری وکٹ کے لئے 92 رن کی شاندار شراکت قائم کی۔ پیٹ کمنس نے بیئرسٹو کا وکٹ حاصل کرکے اس شراکت کو ختم کیا۔ بیئرسٹو نے 40 گیندوں پر 55 رنز کی اننگز میں پانچ چوکے اور تین چھکے لگائے۔

اس کے بعد محمد نبی نے 14 ، وجئے شنکر نے 11 اور عبد الصمد نے ناٹ آؤٹ 19 رن بنائے۔ حیدرآباد کو آخری اوور میں جیتنے کے لئے 22 رنز درکار تھے۔ اس سے قبل انیسویں اوور میں ، عبد الصمد نے پیٹ کمنس کی گیندوں پر دو چھکے لگائے لیکن آندرے رسل نے آخری اوور میں صمد اور منیش پانڈے کو ایسا کوئی موقع نہیں دیا۔ منیش پانڈے نے 44 گیندوں میں ناٹ آوٹ 61 رنز میں دو چوکے اور تین چھکے لگائے۔ کولکتہ نے یہ میچ 10 رنز سے جیتا اور نتیش رانا کو 80 رنز کی شاندار اننگز کے لئے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

آئی پی ایل فائنل میں چنئی نے دی کولکاتا نائٹ رائڈرس کو شکست، چنئی بنا چوتھی مرتبہ آئی پی ایل چیمپئن

سلامی بلے باز ڈو پلیسسز (86) کی بہترین نصف سنچری کے ساتھ روبن اتھپا کے (31) اور معین علی کے (ناٹ آؤٹ37) کی جارحانہ اننگز کے نتیجے میں چنئی سپر کنگس نے کولکاتا نائٹ رائڈرس کو  27 رنوں سے شکست دے دی اور چوتھی بار آئی پی ایل چمپئن بننے کا فخر حاصل کرلیا۔ 

آئی پی ایل 2021: کولکاتہ تیسری مرتبہ آئی پی ایل کے فائنل میں ، راہل ترپاٹھی نے چھکا لگا کر دلائی جیت

)  آئی پی ایل 2021 کا خطابی مقابلہ اب کولکاتہ نائٹ رائیڈرس اور چنئی سپرکنگس کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ کے کے آر نے کوالیفائر 2 کے میچ میں دہلی کیپیٹلز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ دہلی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہی تھی اور اس کو کوالیفائر 1 میں چنئی سپرکنگس نے شکست دی تھی ۔ میچ ...

چنئی نے ریکارڈ بنایا، نویں بار آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچی، دہلی کو دی شکست

دبئی میں کھیلے گئے کوالیفائنگ مقابلہ میں چنئی سپر کنگس (سی ایس کے) نے دہلی کیپیٹلس کو شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ۔ سی ایس کے کپتان دھونی نے ایک شاندار پاری کھیلتے ہوئے چھہ گیندوں میں 18 رن بنائے اور آخری گیند پر چوکا لگاکر ٹیم کو جیت دلائی۔رابن اتھپا اور رتو راج ...