آئی پی ایل 2021: دہلی کیپٹلس چھٹی جیت کے ساتھ ٹاپ پر ، پنجاب کنگس کو پانچویں شکست

Source: S.O. News Service | Published on 3rd May 2021, 5:08 PM | اسپورٹس |

احمد آباد ،3؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) سلامی بلے باز شیکھر دھون کے بہترین 69 رن اور شمرن ہیٹمائر کے زوردار 16 رنوں کی بدولت دہلی کیپیٹل نے پنجاب کنگس کو یہاں نریندر مودی اسٹیڈیم میں اتوار کے روز آئی پی ایل مقابلے میں سات وکٹ سے شکست دیکر فہرست میں 12 پوائنٹ کے ساتھ پہلا مقام حاصل کرلیا ۔ پنجاب کے کپتان لوکیش راہل کے پیٹ میں درد کی وجہ سے ان کے اسپتال میں داخل ہونے سے مینک اگروال کو کپتانی سونپی گئی اور انہوں نے اس موقع کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 99 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی ، جس کی بدولت پنجاب کنگز نے دہلی کیپٹلز کے خلاف 20 اوور میں چھ وکٹوں پر 166 رنز کا مشکل اسکور بنایا لیکن دلی نے 17.4 اوور میں تین وکٹ پر 167 رن بناکر 141 گیندیں باقی رہتے میچ ختم کردیا۔

دہلی کی 8 میچوں میں یہ چھٹی جیت رہی اور وہ 12 پوائنٹ کے ساتھ فہرست میں پہلے مقام پر پہنچ گئی ہے ۔ پنجاب کو دوسری طرف 8 میچوں میں پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ چھ پوائنٹ کے ساتھ فہرست میں چھٹے مقام پر ہے۔ اوپننگ میں آتے ہی مینک نے اننگز کی آخری گیند تک پرچم تھامے رکھا اور آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 58 گیندوں پر 99 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹ گئے ۔ اوپنر پربھاسمر سنگھ نے 12، کرس گیل نے 13 اور ڈیوڈ ملان نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 26 گیندوں پر 26 رنز بنائے ۔ دیپک ہڈا نے ایک ، شاہ رخ خان نے چار اور کرس جورڈن نے دو جبکہ ہریریت برار نے ناٹ آؤٹ چار رن بنائے۔

دہلی کی طرف سے کیگیسو ربادا نے چار اوور میں 36 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ اویس خان اور اکشر پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب کرتے ہوئے شیکھر اور پرتھوی شا نے دہلی کو 63 رنز کا ٹھوس آغاز دیا۔ پرتھوی نے بائیں ہاتھ کے اسپنر ہرپریت برار کی گیند پر بولڈ ہونے سے پہلے 22 گیندوں پر 39 چوکے اور تین چھکے لگائے۔ اسٹیون اسمتھ نے ریلی میریڈیتھ کی گیند پر ڈیوڈ مالان کو کیچ دینےسے قبل 22 گیندوں پر 24 رن بناتے ہوئے ایک چوکے کی مدد سے 24 رنز بنائے۔دہلی کے کپتان رشبھ پنت نے 11 گیندوں پر 14 رنز میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا ۔ پنت کو کرس جورڈن نے مینک کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

شمرن ہیٹمائر نے محض چار گیندوں میں ایک چوکا اور دو چھکے لگاتے ہوئے میچ 18 ویں اوور میں ختم کیا۔ میریڈیتھ نے دو گیندیں وائڈ ڈالیں اور میچ ختم ہوگیا۔ ہیٹمائر 16 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے جبکہ شیکھر نے 47 گیندوں میں 69 رن پر چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...