​​​​​​​کاروار میں سرکاری اسکیموں سے متعلق انفارمیشن اتسوا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th February 2017, 2:58 AM | ساحلی خبریں |

کاروار 24؍فروری (ایس او نیوز) ڈسٹرکٹ پریس اینڈ پبلسٹی ڈپارٹمنٹ اور ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے 25اور26فروری کو رابندر اناتھ ٹیگور ساحل پر سرکاری اسکیموں کے تعلق سے عوام کو معلومات فراہم کرنے کی غرض سے انفارمیشن اتسوا کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ 

اخباری بیان کے مطابق اس قسم کا اتسوا ضلع میں پہلی بار منعقد ہورہا ہے جس میں حکومت کی طرف سے جاری عوامی فلاح و بہبود کی تمام اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے مختلف محکمہ جات کے20 نمائشی اسٹالس لگائے جائیں گے۔ اور شام کو5.30بجے رنگارنگ ثقافتی پروگرام پیش کیا جائے گا جس میں ریاست کے مختلف مقامات سے تشریف لانے والے فنکار اور مقامی فنکاروں کی طرف سے عوام کو تفریح کا موقع فراہم کیا جائے گا۔26فروری کو کنڑا فلمی گانوں اور رقص کا خصوصی پروگرام پیش کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

چکمگلورو میں چلتی بس میں لگی آگ 

شیموگہ سے میسورو کی طرف جا رہی کے ایس آر ٹی سی کی آئیراوتی بس میں اچانک آگ لگنے سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ڈرائیور کی پھرتی اور مستعدی کی وجہ سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔