کوروناوائرس : پوری طرح بند نہیں ہے ہندوستانی ریل، خاموشی کے ساتھ کر رہا ہے آپ کی خدمت!

Source: S.O. News Service | Published on 27th March 2020, 12:05 AM | ساحلی خبریں |

نئی دہلی،26؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) 21 دنوں کے ملک گیر لاک ڈاؤن کے درمیان انڈین ریلویز نے بھی ریل خدمات 14 اپریل تک بند کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے، لیکن آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں یہ اپنا بھرپور کردار نبھا رہا ہے۔ دراصل انڈین ریلویز نے گاڑیوں کو چلانا مکمل طور پر بند نہیں کیا ہے بلکہ کورونا وائرس کی زنجیر کو ختم کرنے کے لیے صرف مسافر خدمات کو بند کیا ہے اور مال گاڑیوں کا چلنا ہنوز جاری ہے۔

معاملہ کچھ یوں ہے کہ دودھ، سبزیاں، خوردنی اشیاء وار دیگر ضروری چیزوں کی فراہمی کو لے کر پورے ہندوستان کے لوگ فکر مند ہیں اور ریاستی حکومتیں بار بار یہ کہہ رہی ہیں کہ انھیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایسا اسی لیے کہا جا رہا ہے کہ ریلوے ضروری اشیاء کی فراہمی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے اور دودھ، سبزی و خوردنی اشیاء پہنچانے کا کام مال گاڑیاں کر رہی ہیں۔

سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر سنجیو متل کے حوالے سے میڈیا میں یہ باتیں آ رہی ہیں کہ انھوں نے ریل ملازمین کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ دودھ، سبزیاں، خوردنی اشیاء وغیرہ جیسی ضروری چیزوں کی فراہمی کے لیے ہمیں 24 گھنٹے کام کرنا ہوگا۔ انھوں نے ملازمین سے کہا ہے کہ ہمیں اس مشکل وقت میں اہم کردار نبھانا ہوگا اور مال گاڑیوں کی تیز رفتاری یقینی بنانے میں تعاون کرنا ہوگا۔ سنجیو متل کے اس پیغام سے ظاہر ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ریلوے اپنا بھرپور تعاون دے رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...