اوول ٹیسٹ: انگلینڈ کا خواب چکنا چور کر ہندوستان نے رقم کی تاریخ، فتح کے ساتھ سیریز میں 2-1 سے آگے

Source: S.O. News Service | Published on 7th September 2021, 12:11 AM | اسپورٹس |

اوول،6؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں ہندوستان نے تاریخی جیت حاصل کر کے 2-1 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کر لی ہے۔ اوول کے میدان میں ہندوستان کا ریکارڈ بہت خراب تھا، لیکن چوتھے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن تک اچھی پوزیشن میں نظر آ رہی انگلینڈ کی ٹیم کو آخری دن ہندوستانی گیندبازوں نے نہ صرف ایک ایک رن کے لیے ترسایا، بلکہ کسی بھی بلے باز کو بہت زیادہ دیر تک میدان میں ٹھہرنے کا موقع نہیں دیا۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم کو 92.2 اوور میں محض 210 رنوں پر سمیٹ کر ہندوستان نے نہ صرف انگلینڈ کا سیریز میں سبقت لینے کا خواب چکنا چور کر دیا بلکہ 157 رنوں کی جیت کو ایک تاریخی جیت میں تبدیل کر دیا۔

پہلی اننگ میں ہندوستان نے 191 رن کا اسکور کھڑا کیا تھا اور انگلینڈ نے پہلی اننگ میں 290 رن بنا کر 99 رنوں کی بہترین سبقت حاصل کر لی تھی۔ پھر روہت شرما (127 رن)، کے ایل راہل (46 رن)، چیتیشور پجارا (61 رن)، وراٹ کوہلی (44 رن)، رشبھ پنت (50 رن)، شردل ٹھاکر (60 رن) کے ساتھ ساتھ امیش یادو (25 رن) اور جسپریت بمراہ (24 رن) نے دوسری اننگ میں بہترین بلے بازی سے 466 رن کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ لیکن پہلی اننگ میں 99 رنوں سے پیچھے رہنے کے سبب انگلینڈ کو چوتھے دن کے آخری سیشن اور پانچویں دن ملا کر 367 رنوں کا ہدف ملا۔ چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 77 رن بنا بھی لیے تھے۔ لیکن پانچواں دن پوری طرح سے ہندوستانی گیندبازوں کے نام رہا جنھوں نے سپاٹ پچ پر منصوبہ بندی کے ساتھ گیندبازی کی۔ رویندر جڈیجہ جو اب تک کمزور کڑی ثابت ہوتے رہے تھے، پانچویں دن بڑی طاقت بن کر سامنے آئے۔

پانچویں دن کا کھیل جب شروع ہوا تو 23 رن جوڑنے کے بعد پہلے روڑی برنس (50 رن) شردل ٹھاکر کا شکار ہوئے، پھر 120 رن کے مجموعی اسکور پر ڈیوڈ ملان (5 رن) مینک اگروال کے ایک بہترین تھرو پر رَن آؤٹ ہو گئے۔ کچھ ہی دیر بعد دوسرے اوپنر حسیب حمید (63 رن) کو رویندر جڈیجہ نے بولڈ کر دیا۔ یہاں سے انگلینڈ کی پریشانیاں صاف نظر آنے لگیں، کیونکہ کپتان جو روٹ کے علاوہ کوئی بھی جم کر کھیلتا ہوا نظر نہیں آیا۔ اولی پوپ (2 رن)، جونی بیرسٹو (صفر) اور معین علی (صفر) جلدی جلدی پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پر اسکور 147 رن پر 6 وکٹ ہو گیا اور ہندوستان کو اپنی فتح نظر آنے لگی۔ ایسے وقت میں ہندوستانی گیندبازوں نے مزید جارحیت کے ساتھ گیندبازی شروع کر دی اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جو روٹ (36 رن) کی شکل میں ساتواں وکٹ شردل ٹھاکر نے ہندوستان کی جھولی میں ڈال دیا۔ کچھ ہی دیر بعد کرس ووکس (18 رن) بھی امیش یادو کی گیند پر راہل کو کیچ تھما بیٹھے۔ اس کے ساتھ ہی ’چائے‘ کا وقت ہو گیا۔

چائے کے بعد جب ایک بار پھر کھیل شروع ہوا تو 9 رن ہی جڑ پائے تھے کہ کریگ اوورٹن کو امیش یادو نے ایک اچھلتی ہوئی گیند پر آؤٹ کر دیا۔ گیند اوورٹن کے ہاتھ میں لگ کر وکٹ کی طرف چلی گئی اور وہ بولڈ ہو گئے۔ گیند ہاتھ میں لگنے کی وجہ سے اوورٹن کو کافی تکلیف بھی ہوئی اور وہ اسی حالت میں پویلین کی طرف چلے گئے۔ آخری وکٹ جیمس اینڈرسن کی شکل میں گرا جنھوں نے 2 رن بنائے۔

جہاں تک ہندوستانی گیندبازوں کا سوال ہے، تو دوسری اننگ میں محمد سراج کو چھوڑ کر سبھی کو وکٹ حاصل ہوا۔ شردل ٹھاکر نے 8 اوور میں 22 رن دے کر 2 وکٹ، رویندر جڈیجہ نے 30 اوور میں 50 رن دے کر 2 وکٹ، جسپریت بمراہ نے 22 اوور میں 27 رن دے کر 2 وکٹ، اور امیش یادو نے 18.2 اوور میں 60 رن دے کر 3 وکٹ حاصل کیے۔ محمد سراج نے 14 اوور میں 44 رن دیے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...