ٹی-20 عالمی کپ: مکمل شیڈول جاری، ہند-پاک مقابلہ 24 اکتوبر کو

Source: S.O. News Service | Published on 17th August 2021, 11:30 PM | اسپورٹس |

دبئی،17؍اگست (ایس او نیوز؍ ایجنسی) دیرینہ حریف ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آئی سی سی مینس ٹی-20 عالمی کپ کے سپر 12 اسٹیج کا مقابلہ 24 اکتوبر کو دوبئی میں کھیلا جائے گا۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔ ’کرک بز‘ کی رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کی شروعات راؤنڈ-1 کے گروپ بی مقابلے سے ہوگی جہاں میزبان عمان کا سامنا پی این جی سے ہوگا۔ اسی دن اسکاٹ لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان بھی میچ کھیلا جائے گا۔

سری لنکا، آئرلینڈ، نیدرلینڈ اور نامیبیا کی ٹیم گروپ اے میں ہے۔ راؤنڈ-1 مقابلے 22 اکتوبر تک چلیں گے اور ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں سپر-12 اسٹیج میں جائیں گی۔ سپر-12 میں آسٹریلیا کا سامنا جنوبی افریقہ سے ہوگا جہاں دونوں ٹیمیں اپنے پہلے ٹی-20 خطاب کے لیے مہم کی شروعات کریں گی۔ گزشتہ ایڈیشن کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیمیں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کا سامنا اسی دن دوبئی میں ہوگا۔ اس کے بعد انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان مقابلہ 30 اکتوبر کو دوبئی میں کھیلا جائے گا۔ اس گروپ کے میچوں کا اختتام 6 نومبر کو آسٹریلیا و ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ و جنوبی افریقہ کے درمیان مقابلے سے ہوگا۔

سپر-12 گروپ میں افغانستان اپنی مہم کی شروعات 25 اکتوبر سے کرے گا جہاں پہلے راؤنڈ کے گروپ بی کے فاتح کے ساتھ اس کا میچ ہوگا۔ نیوزی لینڈ بھی اسی دن پاکستان کے ساتھ مقابلہ کھیلے گا۔ پہلا سیمی فائنل میچ ابوظبی میں 10 نومبر کو، دوسرا سیمی فائنل دوبئی میں 11 نومبر کو اور فائنل مقابلہ دوبئی میں 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ سبھی تین مقابلوں کے لیے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ میں ہندوستان 24 اکتوبر کو پاکستان سے آمنے سامنے ہونے کے بعد 31 اکتوبر کو نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرے گا۔ اس کے بعد 3 نومبر کو وہ افغانستان سے کھیلے گا، جب کہ اس کے بعد 2 مزید مقابلے 5 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ سپر-12 اسٹیج میں 5 میں سے اپنے 4 میچ ہندوستان دوبئی میں کھیلے گا، جب کہ 1 میچ ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔ شارجہ میں ہندوستان کا کوئی مقابلہ نہیں ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...