ممبئی 15/نومبر(ایس او نیوز): آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کرکٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
یہ مقابلہ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا گیاجہاں کپتان روہت شرما نے ٹوس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اور مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنوں کا پہاڑ کھڑا کردیا، ویراٹ کوہلی 117 اور شریاس آئیر 105رنز بناکر ہندوستان کو مضبوط پوزیشن پر پہنچانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
398 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھی کافی بہترین اور جارحانہ بلے بازی کی۔ لیکن جیسے ہی محمد شامی کی باولنگ نے کمال دکھانا شروع کیا، پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 327رنوں پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی طرف ڈے ڈیرل مچل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے 134 رنز بنائے۔
ہندوستان کی جانب سے محمد شامی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ ہندوستان نے چوتھی بار آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ جبکہ ٹیم انڈیا اس سے قبل 2 مرتبہ ورلڈ کپ جیت چکی ہے۔